Inquilab Logo

برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ ملنے پر خواتین پہلوان سخت ناراض

Updated: May 04, 2024, 8:30 AM IST | Agency | New Delhi

ساکشی ملک، سنگیتا پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نےکہا کہ ’’رام کے نام پر صرف ووٹ چاہئے، اخلاقیات کا پاس نہیں۔‘‘

Sakshi Malik, Bajrang Punia and Vinesh Phogat have criticized the BJP. Photo: INN
ساکشی ملک ،بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے بی جے پی پر تنقید کی ہے۔ تصویر : آئی این این

خاتون پہلوانوں نے برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ د ئیے جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے اس فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔اولمپک فاتح خاتون پہلوان ساکشی ملک، ونیش اور سنگیتا پھوگاٹ کے ساتھ ساتھ بجرنگ پونیا نے بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سنگیتا پھوگاٹ نے اس معاملے میں کہا کہ ’’یہ سب دیکھ کر خاتون پہلوان کیا سوچ رہی ہوں گی۔‘‘ بجرنگ پونیا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’یہ ملک کے  لئے بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی کو رام کے نام پر ووٹ تو چاہئے لیکن رام جیسی اخلاقیات کا مظاہرہ وہ نہیں کرنا چاہتی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: مورینا میں پرینکاگاندھی کے جذباتی انداز اور تقریر کی سوشل میڈیا پر دھوم

بی جے پی کی فہرست جاری ہونے کے بعد خاتون پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے  ’ایکس‘ پر لکھا  کہ ’’خاموش ہوں۔ بس اس خبر کو دیکھے جا رہی ہوں۔ برج بھوشن کے بیٹے کو ٹکٹ دینے کی خبر پڑھ کر ملک کی خاتون کھلاڑی کیا سوچ رہی ہوں گی۔جنھوں نے جنسی استحصال برداشت کیا ہے۔ خواتین کیلئے یہ ملک نہیں ہے۔‘‘ساکشی ملک نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ملک کی بیٹیاں ہار گئیں، برج بھوشن جیت گیا۔برج بھوشن کی گرفتاری تو دور کی بات ہے، اس کے بیٹے کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK