ممبئی اور اطراف کے علاقوں کی ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ اسلام میں عورت کے حقوق، مساوات، عدل اور دیگر عنوانا ت پر علماء کا خطاب ۔مولانا قمرالزماں اعظمی نے آن لائن خطاب کیا۔
EPAPER
Updated: November 28, 2026, 3:55 PM IST | Saadat Khan | Mumbai
ممبئی اور اطراف کے علاقوں کی ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ اسلام میں عورت کے حقوق، مساوات، عدل اور دیگر عنوانا ت پر علماء کا خطاب ۔مولانا قمرالزماں اعظمی نے آن لائن خطاب کیا۔
یہاں کے وسیع وعریض آزاد میدان ( واوئ نور) میںسنّی دعوت اسلامی کا ۳۴؍ واں سالانہ بین الاقوامی اجتماع کاآغاز مولانا سیدمعین الدین اشرف اشرفی جیلانی کے قیمتی کلمات اور دعائوں سے ہوا۔جیسے جیسے اجتماع آگے بڑھتا رہا، پوراآزادمیدان وادی نورمیںتبدیل ہوتاگیااورشام ہوتے ہوتے اپنی تنگ دامانی کاشکوہ کرنے لگا۔ ممتاز علماءو مبلغین نے اپنے خطابات میں دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کیلئے بہترین مشورے اورتجاویزپیش کیںاورخواتین کے مختلف ذاتی،سماجی ، ازدواجی اورخاندانی مسائل کےحل بیان کئے۔
جمعہ کی نماز کے بعد خواتین کے اجتماع کا آغاز ہواجس میں ممبئی شہرومضافات کے علاوہ تھانے، بھیونڈی اور پال گھر کے علاوہ دیگر دوردراز علاقوں سے خواتین بڑی تعدا دمیں وادئ نور پہنچیں ۔ آزاد میدان کے مین گیٹ پر خواتین ،لڑکیوںاور بچوں کا تانتا بندھاتھا۔ مجمع میں گم ہو جانے کے ڈر سے متعدد خواتین کا گروپ ہاتھوں میں اپنے علاقے کے نام اور بس نمبر کا تحریر کردہ پلے کارڈ لے کر اجتماع گاہ کی جانب جاتے دکھائی دیا ۔ خواتین اور بچوں کی نگرانی پر مامور ایس ڈی آئی کی خواتین رضاکار شرکاء سے قطار میں چلنے ،درود شریف پڑھنے اور بچوں کا خیال رکھنے کی اپیل کر رہی تھیں۔ پورا میدان خواتین سے بھرا ہوا تھا۔ایک روح پرور منظر تھاجسے دیکھ کردینی مسرت کااحساس ہو رہا تھا۔
اجتماع کے پہلے دن اسلام میں عورت کے حقوق، وقار، مساوات اور عدل ، حضور اکرمؐ ، خواتین کے مقام و حقوق کے علمبردار، سیر ت النبیؐ میں ازدواجی زندگی کامثالی نمونہ ،محبت ، رحمت اور خاندانی ہم آہنگی کے موضوعات پر امیر سُنّی دعوت اسلامی مولانا شاکر نوری، مفتی محمدنظام الدین رضوی اور معروف خطیب حضرت سیدامین القادری سمیت متعدد ممتاز علماءومبلغین نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھئے: حد بندی بل پر این سی پی (شردپوار) کا انڈیا اتحاد سے انحراف
مولانا شاکر علی نوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ’’اسلام نے عورت کو عزت، عظمت اور حقوق عطا کئے ہیں۔ انسان کی فضیلت کا معیار اس کی جنس، رنگ، نسل، زبان یا قومیت نہیں بلکہ اس کا ایمان، تقویٰ اور نیک اعمال ہیں۔ حیا، پاکیزگی اور خودداری سے متعلق کہا کہ حیا صرف لوگوں کے سامنے اچھے اخلاق و کردار کا نام نہیں بلکہ تنہائی میں بھی اللہ تعالیٰ کی موجودگی اور اس کے سامنے جواب دہی کا احساس رکھنے کا نام ہے ۔‘‘ انہوں نے خواتین کو حیا، خودداری، پاکیزگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ’’ بچوں اور آنے والی نسلوں کی تربیت میں ماؤں کابنیادی کردار ہوتاہے۔ ماؤں کو اپنے گھروں میں تلاوتِ قرآن، نماز، ذکر ِ الٰہی، سچائی، نظم و ضبط اور اچھے اخلاق کا ماحول قائم کرنا چاہئے۔ اسلام نے ماں کےساتھ بیٹیوں کو عزت و احترام کا مقام عطا کیاہے۔ اسلام نے اس سوچ کو بدلا جس میں کبھی بیٹی کی پیدائش کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔‘‘
انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اسلام میں حاصل اپنے باعزت مقام کو پہچانیں، قرآن و سنت سے اپنا تعلق مضبوط کریں، حیا اور تقویٰ اختیار کریں اور ایمان، علم اور اچھے کردار سے آراستہ نسلِ نو کی تربیت میں فعال کردار ادا کریں۔‘‘
مفکراسلام مولانا قمرالزماں اعظمی علالت کے باعث سالانہ اجتماع میں تشریف نہ لاسکے مگر انہوں نے برطانیہ سے آن لائن خطاب کر کے خواتین کوبڑی قیمتی نصیحتیں کیں۔
نظامت کے فرائض الحاج قاری محمد رضوان خان نے انجام دیئے۔متعدد نعت خوانوں نے نعت رسول ؐ سنائی۔
خواتین کا اجتماع پوری انسانیت کیلئے امن، خوشحالی اور بھلائی کیلئے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
سنی دعوت اسلامی کا سنیچر (آج ) اور اتوار (کل) کو ہونے والااجتماع مرد حضرات کیلئے مختص ہوگا۔
’’اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں‘‘
مولانا سیدامین القادری نے خواتین اور بطورخاص نوجوان لڑکیوں کو عذابِ قبر کے حوالے سے متنبہ کیا اور انہیں فیشن پرستی اور بے پردگی سے باز رہنے کی تلقین کی ۔ انہوںنے اپیل کی کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم فیشن پرستی، بے حیائی اور گناہوں کے راستوں سے فوراًرک جائیں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں۔‘‘
سوال و جواب کے سیشن میں مفتی محمدنظام الدین رضوی نے کئی سلگتے ہوئے مسائل کاشرعی حل بتایا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کوچاہئے کہ وہ اللہ کی اطاعت کریں اوراسلام کی تعلیمات پرعمل کریں۔