Inquilab Logo Happiest Places to Work

مختلف شعبوں کے مزدوروں کا اپنے حق کے لئے زبردست احتجاج

Updated: June 03, 2026, 1:58 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

تعمیراتی مزدور، گھریلو، بیڑی اور گنا کاٹنے والے مزدوروں کی تنظیموں کے عہدیداران نے حکومت کو گھیرا ۔ وزیرمحنت سے ایک وفد کی ملاقات ۔

A Scene Of The Workers` Protest At Azad Maidan.Photo:INN
آزاد میدان پر مزدوروں کے احتجاج کا ایک منظر-تصویر:آئی این این
 تعمیراتی، گھریلو، بیڑی، گنّا کاٹنے والے اوردیگر شعبوں کے ہزاروں غیر منظم مزدوروں نے آئی ٹی یو کی قیادت میںآزاد میدان پرجاری احتجاج میں حصہ لیا ۔
اس احتجاج کی قیادت ڈاکٹر سمنگلا دامودرن نے کی جو ایک معروف ماہر اقتصادیات، ارجن سین گپتا کمیٹی کے رکن اور گلوکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کو غیر منظم شعبے میں مزدوروں کے لئے خصوصی ذمہ داری لینی چاہئےاور اس کے لئے خاطر خواہ مالی فراہمی کرنی چاہئے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ ’’ حکومت کو یاد رکھنا چاہئے کہ غیر منظم شعبے کے مزدور ملک کا ۹۰؍ فیصد ہیں اور وہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔‘‘
ڈی وائی ایف آئی کے ریاستی صدر موہن جادھو نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی ان پالیسیوں پر سخت تنقید کی جو بے روزگاری میں اضافہ کرتی ہیں۔
 
 
احتجاج کے دوران سی آئی ٹی یو کے وفد کو وزیر محنت آکاش پھندکر نے مدعو کیا تھا۔ وفد نے مہاراشٹر کے تمام غیر منظم کارکنوں کی جانب سے ۶؍اہم مطالبات پیش کئے۔ ان مطالبات میں(۱)تمام شعبوں میں کارکنوں کو مستقل کیا جائے اور کم از کم اجرت ۳۰؍ہزار روپے دی جائے (۲) پراویڈنٹ فنڈ، ای ایس آئی علاج کی سہولت اورپنشن دی جائے (۳) غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لئےسیکٹر وار ویلفیئر بورڈ قائم کیا جائے اور ان کے لئے مختلف اسکیموں کو نافذ کیا جائے (۴) ۴؍اینٹی ایمپلائر اور اینٹی ورکر لیبر کوڈز کو منسوخ کیا جائے (۵) مہنگائی کو کم کرکے کھانا  پکانے اور گاڑیوں کے لئے سستی قیمتوں پر گیس فراہم کی جائے (۶) ملازمین کے لئےتمام اسکیموں کو مستقل کرکے کم از کم اجرت، پراویڈنٹ فنڈ، گریجویٹی اور پنشن لاگو کی جائے تاکہ ان کا فائدہ ہوسکے۔
 
 
احتجاج میںمزدوروں کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ڈاکٹر ڈی ایل کراڈ،ایم ایچ شیخ، کے آر راگھو، ڈاکٹر وویک مونٹیریو، شوبھا شمیم، بھوشن پاٹل، اجولا پڈلوار، تعمیراتی مزدوروں کے لیڈر بھارما کامبلے، شیواجی مگڈم، بیڑی مزدوروں کی لیڈر نسیمہ شیخ، گھریلو مزدوروں کے لیڈران اورپاور لوم ورکرز لیڈریوسف میجر وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK