Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ ۱۶؍ لاکھ افراد بیمار

Updated: June 05, 2025, 3:56 PM IST | Geneva

عالمی ادارہ صحت کا انتباہ، غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے روزانہ ۱۶؍ لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں، اقوام متحدہ کے صحتکے ادارے نےمحفوظ خوراک کو یقینی بنانےکیلئے `ہم آہنگ اور جامع کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا کہ دنیا بھر میں روزانہ۱۶؍ لاکھ افراد غیر محفوظ خوراک کی وجہ سے بیمار ہوتے ہیں، اور اس نے سائنس پر مبنی پالیسیوں اور طریقوں کے ذریعے محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کیلئے عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ڈبلیو ایچ او کے محکمہ تغذیہ اور محفوظ خوراک کی سائنسدان سیمون مورائس رازل نے سنیچر۷؍ جون کو ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے سے قبل جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’’محفوظ خوراک ایک عالمی ذمہ داری ہے۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ بیماریاں قابلِ علاج ہیں، اور ان کے تدارک کی سائنس پہلے سے موجود ہے۔ ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے کارروائی، — ہم آہنگ، شواہد پر مبنی اور جامع کارروائی۔‘‘ رازل نے زور دے کر کہا کہ محفوظ خوراک کی ذمہ داری معاشرے کے تمام شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔ پالیسی سازوں کو سائنس پر مبنی ضوابط اور مضبوط ڈیٹا سسٹم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے؛ خوراک کی صنعتوں کو سخت حفاظتی طریقے اپنانے چاہئیں اور شفافیت کو اپنانا چاہیے؛ تعلیمی اداروں کو تجدیدی  تعلیم جاری رکھنی چاہیے، اور صارفین کو معلومات سے آگاہ رہنا چاہیے اور گھر پر محفوظ خوراک کے تیاری کی مشق کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم میں سے ہر ایک خطرے کا منتظم ہے۔ کیونکہ اگر یہ محفوظ نہیں ہے، تو یہ خوراک نہیں ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK