Updated: August 06, 2026, 7:04 PM IST
| Dubai
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ۸؍ وکٹوں سے شاندار فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی )(WTC) کی تازہ پوائنٹس ٹیبل میں ایک درجے کا فائدہ ہوا ہے۔ پاکستان اب نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ایک درجہ نیچے آ کر آخری (نویں) مقام پر چلا گیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ۸؍ وکٹوں سے شاندار فتح کے بعد پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی )(WTC) کی تازہ پوائنٹس ٹیبل میں ایک درجے کا فائدہ ہوا ہے۔ پاکستان اب نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ایک درجہ نیچے آ کر آخری (نویں) مقام پر چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:استنبول میں محمد صلاح کا شاندار خیرمقدم، سیکڑوں مداحوں نے والہانہ استقبال کیا
پاکستان نے موجودہ ڈبلیو ٹی سی سائیکل میں اب تک ۶؍ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں ۲؍میں کامیابی اور ۴؍ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تازہ جیت کے بعد ٹیم کا پوائنٹس پرسنٹیج ۲۲ء۲۲؍ فیصد ہو گیا ہے، جس کے باعث وہ پوائنٹس ٹیبل میں ایک مقام اوپر آ گئی۔
دوسری جانب، ویسٹ انڈیز نے اب تک ۱۲؍ ٹیسٹ میچوں میں صرف ۲؍ فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ ۸؍ میچ ہارے ہیں۔ ٹیم کاپرسنٹج ۸۳ء۲۰؍ فیصد رہ گیا ہے، جس کے نتیجے میں اسے ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ۳۴۴؍رن بنائے، لیکن پاکستان نے جواب میں ۳۸۷؍ رنز اسکور کر کے ۴۳؍ رنز کی اہم برتری** حاصل کر لی۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف ۱۱۷؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پانچ بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھئے:دنیا کی ۵۷؍ فلمیں جنہوں نے ایک ارب ڈالر کا کاروبار کیا
پاکستان کی جانب سے اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار، چار وکٹ حاصل کیں اور ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔۷۵؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ کپتان بابر اعظم۲۴؍ اور عبداللہ شفیق بھی۲۴؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اذان اویس نے کی مفید اننگز کھیلی۔ امام الحق ۹؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ کامیابی پاکستان کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم رہی کہ ٹیم نے تین سال بعد بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے جولائی ۲۰۲۳ء میں سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر آخری غیر ملکی ٹیسٹ کامیابی حاصل کی تھی۔