Updated: December 25, 2025, 2:03 PM IST
| Mumbai
دور حاضر میں لوگ اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون اور سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں، اور انٹرنیٹ پر مختلف موضوعات تلاش کرتے ہیں، خواہ وہ معمولی ہوں یا سنجیدہ۔ اس سال ہندوستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں میں میمز، اداکار، فلمیں اور ویب سیریز شامل رہیں۔
سیف علی خان۔ تصویر: آئی این این
میمز
ارجن کپور
اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میمز میں ارجن کپور سرفہرست رہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے کمنٹس کے نیچے مختلف تبصرے کیے گئے، جن میں ایک صارف نے لکھا کہ ’’آپ رِتیک روشن کے نام میں ‘ایچ‘ بن جائیے۔‘‘
سکس سیون (67)
یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جس کا کوئی واحد مطلب نہیں۔ اسے عموماً جین الفا کے نوجوان بے حسی یا اندرونی کیفیت کے اظہار کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
وشال میگا مارٹ
یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک رجحان ہے جو ہندوستان میں انتہائی مسابقتی اور انتہائی مطلوبہ ’’ڈریم جاب‘‘ کے طور پر ریٹیل چین میں سیکوریٹی گارڈ کی نوکری کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ہندوستانی مشہور شخصیات کی بیرون ملک مشہور شخصیات سے ملاقاتیں
اداکار
ہندوستان میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کئے گئے اداکاروں کی فہرست میں سیف علی خان سرفہرست رہے۔
فلم
’’سیارہ‘‘ ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم رہی۔ خاص طور پر نئی نسل میں اس نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ویب سیریز
ہندوستان میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سیریز مقامی نہیں بلکہ جنوبی کوریا کی ’’اسکوئڈ گیم‘‘ رہی جس نے ’’پنچایت‘‘، ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ اور ’’پاتال لوک‘‘ جیسی سیریز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔