Inquilab Logo

مصنوعات کو حلال سرٹیفکیٹ دینے وا لے اداروں پر یوگی حکومت کی کارروائی ، کیس درج

Updated: November 19, 2023, 11:44 AM IST | Agency | Lucknow

اتر پردیش پولیس نے جعلی دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مصنوعات کو حلال  سند دینے والے کاروباری اداروں کیخلاف کارروائی کے نام پر کئی اہم اداروں کو نشانہ بنایا ہے اورایف آئی آر درج کرلی ہے۔

Yogi Adityanath. Photo: INN
یوگی آدتیہ ناتھ۔ تصویر : آئی این این

اتر پردیش پولیس نے جعلی دستاویز کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مصنوعات کو حلال  سند دینے والے کاروباری اداروں کیخلاف کارروائی کے نام پر کئی اہم اداروں کو نشانہ بنایا ہے اورایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کے بعد یوگی حکومت بھی حلال سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی کمپنیوں پر سخت ہو گئی ہے اور اس نے ایسے اداروں پر کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کے مطابق ان اداروں نے جعلی دستاویز کے ذریعے اپنی مصنوعات کیلئے حلال سرٹیفیکیشن حاصل کیا ہے۔ ایف آئی آر میں جن  اداروں کا نام لیا گیا ہے ان میں سے ایک چنئی میں واقع حلال انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔ لکھنؤ کےحضرت گنج پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ شیلندر کمار شرما کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں مختلف مصنوعات کے  لئے حلال سرٹیفکیٹ جاری کر رہی ہیں اور ریاست کے عوام کے یقین اور اعتماد  کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
حلال سرٹیفیکیشن مبینہ طور پر کاسمیٹکس، ٹوتھ پیسٹ، تیل اور صابن سے لے کر مختلف قسم کی مصنوعات فروخت کرنے کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں کئی  اداروں کو بھی نامزد کیا ہے، جن میں دہلی کا جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ اور حلال کونسل آف انڈیا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسے یوگی حکومت کی جانب سے مسلم اداروں کے خلاف ایک اور کارروائی مانا جارہا ہے۔ یہ یاد رہے کہ حلال مصنوعات امریکہ سمیت دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر فروخت ہوتی ہیں اور ان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK