Inquilab Logo

آپ ہندوستان کے کسی بھی کونے سے اپنی پسند کی مٹھائی منگوا سکتے ہیں: سلیمان عثمان مٹھائی والے

Updated: March 30, 2024, 12:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آئے دن ایسی اچھی خبر یں اخبارات و رسائل کی زینت بنتی رہتی ہیں کہ ” سلیمان عثمان مٹھائی والے کو گولڈ میڈل۔ ‘‘اعلیٰ مٹھائیوں اور بیکری پروڈکٹس کے اعتراف میں سلیمان عثمان نے شیلڈ حاصل کی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

آئے دن ایسی اچھی خبر یں اخبارات و رسائل کی زینت بنتی رہتی ہیں کہ ” سلیمان عثمان مٹھائی والے کو گولڈ میڈل۔ ‘‘اعلیٰ مٹھائیوں اور بیکری پروڈکٹس کے اعتراف میں سلیمان عثمان نے شیلڈ حاصل کی۔ ۱۹۳۶ء میں قائم شدہ اس ادارہ کے پروڈکٹس میں آخر ایسی کون سی خاص بات ہے جو مختلف اداروں اور شعبوں سے سلیمان عثمان مٹھائی والے کو ہی گولڈ میڈل ملتاہے، کہیں یہ جانبداری تو نہیں ؟ ظاہر ہے ایسی صورت حال میں گاہک تو میڈل اور شیلڈ یافتہ دکان پر ہی جائیں گے مگر ساتھ ہی دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بھی معلومات اور چھان بین کی غرض سے ضرور پہنچیں گے۔ سلیمان عثمان بیکری سے اٹھتی ہوئی خوشبو سے سرشار کر دینے والی فضاؤں سے قریب سلیمان عثمان مٹھائی والے کی دکان پر ہم بھی پہنچ گئے۔ 
 دکان میں داخل ہوتے ہی خندہ پیشانی کے ساتھ ہمارا استقبال کیا گیا، مختلف قسم کی مٹھائیوں سے پذیرائی ہوئی۔ پھر سوالیہ انداز سے ہماری جانب دیکھا گیا۔ ہم نے مالکان میں سے کسی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ اپنی آمد کا مقصد بیان کیا کہ صاحب انٹرویو لینا ہے۔ گدے دار گردش کن اسٹول منگوایا گیا اور ہم سیٹھ کے قریب بیٹھ گئے۔ مٹھائیاں تو کافی اقسام کی کھا چکے تھے، اب چائے آ گئی۔ چائے کی چسکی لیتے ہوئے ہم نے دریافت کیا، ’’ یہ گولڈ میڈل اور شیلڈ آپ ہی کے حصے میں کیوں ؟‘‘ سیٹھ نے جواب دیا کہ ’’ اللہ پاک کی نوازش اور معزز کرم فرماؤں کا اعلی ذوق۔ میں نے پھر سوال کیا سنا ہے، افلاطون سے آپ ہی نے روشناس کروایا ہے ؟ اور اس کی پذیرائی بھی خوب ہوتی ہے۔ ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ’’ دیکھئے جناب توجہ، محنت، لگن اور خلوص شامل ہو تو خداوند عالم ہر کام کا بہترین نعم البدل عطا فرماتا ہے۔ قابل ذکر نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔ اس لئے ہمارے افلاطون نے کئی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔ 
 ہم نے ان سوال کیا کہ ’’ افلاطون کی شیلف لائف کتنی ہے ؟ یعنی یہ کب تک جوں کا توں محفوظ رہ سکتا ہے ؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’ ویسے تو ہم ایک مہینہ کی ضمانت دیتے ہیں اور لیباریٹری کی رپورٹ بھی کافی اطمینان بخش ہے لیکن ابھی حال ہی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ ہوایوں کہ ایک سالانہ میلہ میں پچھلے سال دکان لگائی گئی۔ ہفتہ بھر کاروبار کرنے کے بعد تراز و لگے تختہ میں جس میں دراز بھی ہوتی ہے، اتفاق سے دراز میں ایک افلاطون پڑارہ گیا۔ امسال پھر دکان لگائی گئی۔ تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ ترازو بھی نکالا گیا۔ صاف صفائی کے دوران دراز میں پچھلے سال کا ایک افلاطون ملا۔ یہ جان کر حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی کہ وہ افلاطون اپنار وپ رنگ، لذت و ذائقہ کھوئے بغیر جوں کا توں پایا گیا۔ اب آپ خود ہی اس کی شیلف لا ئف کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ معلوم ہوا کہ ہر پروڈکٹ ایک ایک کر کے تمام ذمہ دار ان کے پاس جانچ کے لئے لایا جاتا ہے۔ ضرورت پیش آنے پر کاریگر کو ہدایات دی جاتی ہیں۔ ہماری کہیں کوئی شاخ نہیں ہے۔ ہم نے کئی نئے نئے آئٹمس سے اپنے کرم فرماؤں کو روشناس کروایا ہے۔ جیسے افلاطون کے علاوہ حبشی حلوہ، انڈا پاک اور آئے دن تحقیق و تجربه جاری ہے۔ ہمارے معزز گاہک اپنے عزیز واقارب کو بطور خاص تحفہ بھجواتے ہیں۔ اور غیر ممالک سے ان کے پاس فرمائش آتی ہیں۔ آپ ہندوستان کے کسی بھی کونے سے اپنی پسند کی مٹھائی منگوا سکتے ہیں۔ ہماری اوفیشل ویب سائٹ کے ذریعہ www.sulemanusmanmithaiwala.com

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK