تفریح کیلئے اپنے دوست کے ہمراہ ممبئی جانے والا نوجوان لوکل ٹرین سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ بھیونڈی کے بالا کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ۱۷؍سالہ محمد فاضل انصاری کی کلوا ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی لوکل ٹرین سے گرنے کے باعث موت ہوگئی۔
EPAPER
Updated: August 10, 2026, 12:57 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
تفریح کیلئے اپنے دوست کے ہمراہ ممبئی جانے والا نوجوان لوکل ٹرین سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ بھیونڈی کے بالا کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ۱۷؍سالہ محمد فاضل انصاری کی کلوا ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی لوکل ٹرین سے گرنے کے باعث موت ہوگئی۔
تفریح کیلئے اپنے دوست کے ہمراہ ممبئی جانے والا نوجوان لوکل ٹرین سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔ بھیونڈی کے بالا کمپاؤنڈ میں رہائش پزیر ۱۷؍سالہ محمد فاضل انصاری کی کلوا ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی لوکل ٹرین سے گرنے کے باعث موت ہوگئی۔ بیٹے کی اچانک موت کی خبر سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ بالا کمپاؤنڈ علاقے میں بھی سوگ کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد فاضل انصاری اپنے ایک دوست کے ہمراہ کلیان سے ممبئی جانے والی لوکل ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ ٹرین جب کلوا اسٹیشن کے قریب پہنچی تو دروازے کے پاس کھڑے فاضل کا ہاتھ اچانک چھوٹ گیا اور توازن بگڑ جانے سے وہ چلتی ٹرین سے نیچے گرگیا۔ اس حادثے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی۔فاضل کو ٹرین سے گرتا دیکھ کر اس کا دوست بھی فوری طور پر اس کی مدد کیلئے نیچے اترا اور واقعے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ریلوے پولیس اور آر پی ایف کی مدد سے شدید زخمی فاضل انصاری کو گھاٹ کوپر کے راجا واڑی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’انگریزو، چلے جاؤ‘ کے بعد اب ’آمریت چلے جاؤ‘ کا نعرہ
محمد فاضل اپنے والدین کا بڑا بیٹا تھا اور اس کا ایک چھوٹا بھائی ہے۔ کم عمری میں بیٹے کی المناک موت نے خاندان کو شدید صدمے سے دوچار کردیا۔ ریلوے پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا ۔ پنجرا پول میںواقع قبرستان میں اسے سپرد خاک کردیا گیا۔