Inquilab Logo

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیاکے ذریعےنئے یو پی ایس سی کوچنگ مرکز کی تعمیر

Updated: May 03, 2024, 8:15 PM IST | Lukhnow

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا ایک نئی عمارت تعمیر کر رہی ہے جو یو پی ایس سی سول سروسیز کے خواہشمندوں کیلئے ایک جدید ترین کوچنگ مرکزکے طور پر کام کرے گی۔ یہاں تقریباً ۵۰۰؍ امیدواروں (مرد و خواتین) یو پی ایس سی کوچنگ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں میں بھی ملازمت کی اہمیت کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا ایک نئی عمارت تعمیر کر رہی ہے جسے یو پی ایس سی سول سروسیز کے خواہشمندوں کیلئے ایک جدید ترین کوچنگ مرکزکے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس کا تعمیراتی کام جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ عمارت جلد مکمل ہو جائے گی۔ ‏کلاریون انڈیاکے ساتھ ایک انٹرویو میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید ظفر محمود نے ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد سرکاری ملازمت کے مواقع کو بڑھانا ہے۔ روایتی طور پر زکوٰۃ فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں منتخب یو پی ایس سی کوچنگ مراکز میں کوچنگ اور رہائشی سہولیات فراہم کی ہیں۔ وہ قابلیت کی بنیاد پر سالانہ ۱۰۰؍ امیدواروں کو ۹۰؍ فیصد مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، فاؤنڈیشن اب حکمت عملی میں تبدیلی کر رہی ہے۔ 
فاؤنڈیشن اتر پردیش کے ڈاسنا میں اپنی تین ایکڑ پر مشتمل نئی عمارت کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جو نئی دہلی سے تقریباً ۲۵؍کلومیٹر دور ہے۔ اس کوشش کو آسان بنانے کیلئے مولانا محمود مدنی کے شیخ الہند ٹرسٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلےسے شروع ہونے والی اس سہولت میں ۲۰۰؍ لڑکیوں اور۳۰۰؍ لڑکوں کو داخلہ ملے گا، اور یو پی ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحانات دونوں کیلئے کوچنگ فراہم کی جائےگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنگ عظیم دوم کے بعد سے ہم نے غزہ میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی: اقوام متحدہ

کوچنگ کے علاوہ، نئی سہولت منتخب امیدواروں کیلئے ضروری سہولیات جیسے لائبریری اور رہائش فراہم کرے گی۔ اعلیٰ معیار کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے متعدد کوچنگ اداروں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن کے زیر تربیت ۲۴؍امیدواروں نے حالیہ سول سروسیز کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ اس سال ملک بھر سے ۵۱؍مسلم امیدواروں نےاس باوقار امتحان میں مقام حاصل کیا جو ۲۰۱۶ء کے بعد سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 
مولانا محمود مدنی نے اس کامیابی کو منظم تیاری کی کوششوں سے منسوب کیا اور معاشرےکے اندر خدادا صلاحیتوں کی شناخت اور پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح میں اضافہ کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے یو پی ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحانات کیلئے منظم تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مسلم والدین اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع کی کثرت کا حوالہ دیتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کو سول سروسیز کریئر کیلئے مدد اور رہنمائی کریں۔ انہوں نے باصلاحیت افراد کی جانب سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک مواقع تلاش کرنے یا نجی شعبے میں ملازمت کا انتخاب کرنے کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر یو پی ایس سی سرکاری ملازمتوں میں صلاحیت پر زور دیا، جو سالانہ تقریباً پانچ لاکھ عہدوں کو تخلیق کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی شرح نمو ۵ء۸؍ نہیں ۵ء۶؍ فیصد تک ہے: رگھورام راجن

مولانا محمود مدنی نے اتر پردیش کے بہرائچ میں تین سال قبل زکوٰۃ فاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کی گئی مفت کوچنگ کی فراہمی کا بھی ذکر کیا۔ اب تک اس اقدام کے نتیجے میں ۲۳؍امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اورینٹیشن پروگرامز اور سوشل میڈیا مہمات کے ذریعے شعور بیدار کرنے کیلئے فاؤنڈیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ یو پی ایس سی کی تیاری کے علاوہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا ۲۵؍سماجی بہبود کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہے، جس میں مزدوروں کے بچوں کیلئے ڈے کیئر اور وظیفہ پروگرام شامل ہیں۔ مولانا نے انکشاف کیا کہ اگرچہ کچھ منصوبوں کو زکوٰۃ کے عطیات سےامداد فراہم کی جاتی ہے، لیکن بہت سی خدمات وسیع تر مسلم معاشرےکیلئے قابل رسائی ہیں۔ جیسا کہ فاؤنڈیشن اپنے نئے کوچنگ مرکز کا افتتاح کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مولانا محمود مدنی نے خواہشمند سرکاری ملازمین کو بااختیار بنانے اور مسلم معاشرے میں تعلیم کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK