نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی اور سابق امریکی صدر بارک اوباما نے برونکس کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے بچوں کو کتابیں پڑھ کر سنائیں اور ابتدائی تعلیم پر بات کی۔
EPAPER
Updated: April 19, 2026, 5:07 PM IST | New York
نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی اور سابق امریکی صدر بارک اوباما نے برونکس کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے بچوں کو کتابیں پڑھ کر سنائیں اور ابتدائی تعلیم پر بات کی۔
ساؤتھ برونکس کے ایک چائلڈ کیئر سینٹر میں سابق صدر بارک اوباما نے پہلی بار نیویارک کے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کی۔ دونوں نے پری اسکول کے بچوں کو کتابیں پڑھ کر سنائیں اور ان کے ساتھ گانا گایا، جو بچوں کے ساتھ ایک تفریحی تعامل تھا۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب ممدانی نے ایک ہفتے قبل اپنے عہدے کے۱۰۰؍ دن مکمل کیے تھے۔ اگرچہ اوباما نے نومبر۲۰۲۵ء کی فون کال میں ممدانی کی انتخابی مہم کو ’’متاثر کن‘‘ قرار دیا تھا اور ’’مشیر‘‘بننے کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے ۲۰۲۵ء کی میئر مہم کے دوران عوامی طور پر باضابطہ حمایت سے گریز کیا۔ اوباما اور ممدانی نے بچوں کو کتاب ’’الون اینڈ ٹوگیدر‘‘پڑھ کر سنائی اور ’’دی وہیلز آن دی بس‘‘گانا گایا۔
Child: I know your name. Mamdani.
— Acyn (@Acyn) April 18, 2026
Obama: What’s his first name?
Child: Mayor. pic.twitter.com/lXIpdt5Yzb
واضح رہے کہ ممدانی نے جنوری میں عہدہ سنبھالا تھا، ان کی مہم نیویارک شہر کو رہائش کے لیے مزید سستا بنانے پر مرکوز تھی۔اوباما نے دورے کی تصاویر پوسٹ کیں اور بچوں کو ’’سب سے پیارے‘‘ قرار دیا۔تاہم انہوں نے ممدانی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ ممدانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا: "وہیلز آن دی بس گانے کے درمیان، ہم نے اس شہر کے لیے اپنی انتظامیہ کے نصب العین پر بات کی، ایک ایسا شہر جہاں نیویارک کے سب سے پیارے بچوں کو بہترین آغاز مل سکے۔‘‘بعد ازاں میئر کے ترجمان نے کہا کہ دونوں نے نیویارک کے بچوں کو مضبوط ترین آغاز دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب ممدانی نیویارک شہر بھر میں مفت چائلڈ کیئر پروگراموں کو بڑھانے پر زور دے رہے ہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دونوں لیڈربچوں کے ساتھ مشہور نظم میں ہاتھ ہلاتے، یہاں تک کہ اسکویش، اسکویش،ا سکویش کے ساتھ مزاحیہ انداز میں گاتے ہوئےاور شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Great spending time with New York City’s Cutest. And thanks to @NYCMayor for giving me an excuse to break out my best “Wheels on the Bus” pic.twitter.com/RxJ7ZRZse6
— Barack Obama (@BarackObama) April 18, 2026
واضح رہے کہ ممدانی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنی پوری میئر مہم اور فتح کی تقریر میں تنقید کی تھی۔ وہ نومبر اور فروری میں وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے دو بار مل چکے ہیںجس کا مقصد نیویارک کودرپیش مسائل پر بات کی جا سکے۔ حالانکہ ان دوستانہ ملاقاتوں کے باوجود، دونوں کے تعلقات میں حال ہی میں کشیدگی نظر آئی ہیں۔ جس کی وجہ ممدانی کا’’پیڈ اے ٹیئر‘‘ مجوزہ ٹیکس ہے ، جو ۵؍ ملین ڈالر سے زائد مالیت کے ثانوی گھروں پر عائد کیا جائے گا، گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے اسے ’’نیویارک کو تباہ کرنے‘‘ کی کوشش قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اس ٹیکس کے بعد شہر سے سرمایہ کاری باہر منتقل ہو جائے گی۔