مقابلے میں ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی ریسر بنیں۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 1:21 PM IST | Agency | Trinec
مقابلے میں ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنانے والی پہلی ہندوستانی ریسر بنیں۔
ہندوستان کی۱۰؍ سالہ ریسر عتیقہ میر نے روٹیکس یورو ٹرافی میں ٹاپ۱۰؍میں جگہ بنا کر ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ روٹیکس یورو ٹرافی ایک بڑی بین الاقوامی کارٹنگ سیریز ہے۔ عتیقہ، ایکسل جی پی کے تعاون سے، ہفتے کے آخر میں اسٹیل رنگ سرکٹ میں منعقدہ روٹیکس یورو ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں ۹؍ نمبر پر رہیں۔ عتیقہ فارمولا ون سے مالی اور تکنیکی مدد حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی، نے کوالیفائنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے گروپ میں ساتویں نمبر پر رہیں۔ اگرچہ انہیں دو بمپر پنالٹیز موصول ہوئیں، پھر بھی وہ ۳؍ ہٹ کے بعد ۱۰؍ویں نمبر پر رہیں۔عتیقہ، جو ہندوستان کے پہلے فارمولا ون ڈرائیور نارائن کارتیکیہ سے تربیت یافتہ ہیں، نے اتوار کو فائنل سے قبل بارش کی وجہ سے مشکل حالات میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میں۱۰؍ویں پوزیشن سے آغاز کرنے والی عتیقہ ایک موقع پر۱۴؍ویں پوزیشن پر کھسک گئیں لیکن انہوں نے اچھا رفتار دکھائی اور ریس کو ۹؍ویں پوزیشن پر ختم کیا۔ عتیقہ نے کہاکہ ’’ `یہ میرے لیے ایک حیرت انگیز ویک اینڈ تھا۔ میں نے دنیا کے بہترین ڈرائیورس کے ساتھ گاڑی چلا کر بہت کچھ سیکھا۔ خشک موسم میں میری رفتار بہت اچھی تھی اور میں نے بارش کے بعد مشکل حالات میں بھی اچھی رفتار دکھائی۔ ‘‘