Inquilab Logo

فرانس کے جبرالٹرکے خلاف ۱۴؍گول

Updated: November 20, 2023, 1:30 PM IST | Agency | Paris

یورو کپ ۲۰۲۴ء کے کوالیفائنگ میچ میں فرانس کی فٹبال ٹیم نے جبرالٹر کو ۱۴؍گول سے روند دیا۔

Kylian Mbappé. Photo: INN
کائلیان ایمباپے۔ تصویر : آئی این این

یورو کپ ۲۰۲۴ء کے کوالیفائنگ میچ میں فرانس کی فٹبال ٹیم نے جبرالٹر کو ۱۴؍گول سے روند دیا۔ اس میچ میں فرانس کے کھلاڑیوں نے یورپ کی کمزور ٹیم کے خلاف صلہ رحمی کا  مظاہرہ نہیں کیا اور مسلسل گول کو نشانہ بناتے رہے۔ تیسرے منٹ میں ہی جبرالٹر کے کھلاڑی ای سانتوس نے اون گول کیا ، اس کے ایک منٹ بعد ہی فرانس کے کھلاڑی ایم تھورم نے ٹیم کادوسرا گول کرکے اسکور ۰۔۲؍کردیا۔ ۱۶؍ویں منٹ میں ڈبلیو زائرے امیری نے تیسرا گول کیا۔ ۱۸؍ویں منٹ میں ای سانتوس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھایا۔ ۳۰؍ویں منٹ میں کائلیان ایمباپے نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کیا۔ ۳۴؍ویں منٹ میں جے کلاؤس نے ٹیم کا ۵؍واں گول کیا۔ ۳۶؍ ویں اور ۳۷؍ویں منٹ میں کومین اور فوفانا نے ایک ایک گول کیا۔ اے ریبیٹ ، کے کومین  اور عثمان دیمیبلے نے بھی ایک ایک گول کیا۔ آخری وقت میں ایمباپے اور اولیور جیرو نے ۲۔۲؍گول کئے۔  اس طرح ۱۴؍گول ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK