• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم میں۱۷؍سالہ کارابو میسو شامل

Updated: September 05, 2025, 3:19 PM IST | Agency | New Delhi

خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ۳۰؍ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز اپنی ۱۵؍رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

South African cricketer Karabo Mesu. Photo: INN
جنوبی افریقہ کی کرکٹ کھلاڑی کارابو میسو۔ تصویر: آئی این این

خواتین کا ون ڈے ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ۳۰؍ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز اپنی ۱۵؍رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ۱۷؍سالہ وکٹ کیپر بلے باز کارابو میسو کو جگہ دی گئی ہے۔ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلے میں ۱۷؍سالہ کھلاڑی میسو کو موقع دینا ان پر کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ میسو نے اس سال مارچ میں سری لنکا کیخلاف ٹی ۔۲۰؍ بین الاقوامی میچ میں سینئر ٹیم کیلئے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ وہ جنوبی افریقہ کیلئے ۲؍ یکروزہ اور۵؍ ٹی ۔۲۰؍ میچ کھیل چکی ہیں۔ میسو اس سے قبل ۲۰۲۳ء  اور ۲۰۲۵ءمیں ۲؍ انڈر ۔۱۹؍ خواتین کے ٹی ۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔
 ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقہ کے ۱۵؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان لارا  وولوارتھ کی کپتانی میں کیا گیا ہے۔سابق کپتان ڈین وین نیکرک، جنہوں نے حال ہی میں ریٹائرمنٹ سے واپسی کی تھی، کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی ہے۔ انجری کی وجہ سے ریٹائر ہونے والی نیکرک نے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی امید میں ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔سنے لوس، ماریزان کاپ، نونکولیکولیکو ملابا، کلو ٹرائون اور تازمن برٹس اس ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔کپتان لارا وولوارتھ تازمن برٹس کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گی۔
  جنوبی افریقہ کے پاس مڈل اور لوور آرڈر میں ماریزان کاپ، سنے لوس، نوندمیسو شنگاسے، ناڈین ڈی کلرک، کلو ٹرائون، اینیری ڈرکسن اور اینیکی بوش جیسے کئی آل راؤنڈر موجود ہیں۔ تجربہ کار سنالو جا فتا نوجوان کارابو میسو کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔گیندبازی میں بائیں ہاتھ کی اسپنر ملابا اسپن اٹیک کی قیادت کریں گی جبکہ مساباتا کلاس اور تومی سیکھوکھونے تیز گیندبازی کے متبادل فراہم کرتی ہیں۔ کاپ، ٹرائون اور ڈی کلرک بولنگ کو مضبوط کریں گی۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ گوہاٹی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: لارا وولوارتھ (کپتان)، ایابونگا خاکا، کلو ٹرائون، ناڈین ڈی کلرک، ماریزان کاپ، تازمن برٹس، سنالو جافتا، ملابا، اینیری ڈرکسن، اینیکی بوش، مساباتا کلاس، سنے لوس، کارابو میسو، تومی سیکھوکھونے اور نوندمیسو شنگاسے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK