• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیا’اے‘ کی سری لنکا ’اے‘ کے خلاف ۳؍ہاف سنچریاں

Updated: November 27, 2026, 1:28 PM IST | Agency

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں، شہباز ندیم، ابھیشیک شرما اور تلک ورما نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

Abhishek Sharma (right) and Tilak Varma scored half-centuries for India `A`. Photo: INN
ابھیشیک شرما(دائیں)اور تلک ورما نے انڈیا’اے‘ ہاف سنچریاں بنائیں۔ تصویر: آئی این این

شہباز ندیم نے ناقابل شکست ۵۴؍رنوں کی اننگز کھیل کر انڈیا’اے‘ کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا جس سے ہندوستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جمعرات کو یہاں سری لنکا ’اے ‘کے خلاف ۸؍ وکٹوں پر ۳۱۷؍ رنوں کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ شہبازندیم نے ۴۸؍ گیندوں کی اپنی اننگز میں ۴؍ چھکے لگائے اور تنوش کوٹیان (۲۸) کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے۷۳؍  رنوں کی اہم شراکت قائم کی۔ اس شراکت سے انڈیا’اے‘ نے ۶؍ وکٹوں پر ۲۳۵؍ رنوں کی مشکل صورتحال سے نکل کر چیلنجنگ اسکور بنایا۔

اس شراکت نے  انڈیا ’اے‘ کو اس وقت سنبھالا جب کپتان تلک ورما (۵۳) اور ابھیشیک شرما (۷۸) کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز کی رفتار سست پڑنے لگی تھی۔ ان دونوں بلے بازوں نے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی تھی۔ابھیشیک نے ۶۳؍ گیندوں میں ۱۱؍چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۷۸؍ رن بنائے لیکن وہ اچھی شروعات کو سنچری میں نہیں بدل سکے۔

یہ بھی پڑھئے: پنکج اڈوانی کروسیبل کپ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے

تلک ورما نے بھی ۶۶؍ گیندوں میں ۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۳؍ رن بنائے۔افتتاحی بلے بازوں کے درمیان ۸۰؍ رنوں کی شراکت کے بعد ابھیشیک اور تلک ورما نے دوسری وکٹ کیلئے۷۹؍ رن جوڑے۔ تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے سے ہندوستان بڑی شراکتیں نہیں کر سکا اور نچلے آرڈر پر دباؤ بڑھ گیا۔

ویبھو سوریہ ونشی (۲۶؍گیندوں میں ۴۰؍ رن، ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے) نے ابھیشیک کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے ۸۰؍  رن جوڑے۔ پچھلے مقابلے میں ریکارڈ ۲۰۴؍ رنوں کی اننگز کھیلنے والے نوجوان بلے باز سوریہ ونشی کو سری لنکن گیند بازوں نے کافی چیلنج دیا۔ انہوں نے مسلسل وائڈ اور فل لینتھ گیندوں کا استعمال کیا۔ بالآخر سوریہ ونشی شارٹ گیند پر پُل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ناکام رہے اور گیند کو ہوا میں اچھال کر کیچ دے بیٹھے۔ جینت لیاناگے کی گیند پر لستھ کروسپولے نے ان کا کیچ پکڑا۔اس کے بعد تلک اور ابھیشیک نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے خراب گیندوں پر چوکے لگائے اور اسٹرائیک روٹیٹ کرتے ہوئے رن ریٹ برقرار رکھا۔تاہم ۲۲؍ویں اوور میں لاہیرو سمراکون کی سست گیند کو ابھیشیک سمجھ نہیں سکے اور لانگ آن پر کیچ دے بیٹھے۔ وہیں روندو فرنینڈو کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں تلک آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK