پنکج اڈوانی باوقار کروسیبل کپ اسنوکر ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ریڈنگ میں اسنوکر ۹۰۰؍ فارمیٹ میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مالٹا کے سابق پیشہ ور کھلاڑی ٹونی ڈریگو کو ۶۔صفرسے شکست دی۔
EPAPER
Updated: November 27, 2026, 1:25 PM IST | Agency | New Delhi
پنکج اڈوانی باوقار کروسیبل کپ اسنوکر ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ریڈنگ میں اسنوکر ۹۰۰؍ فارمیٹ میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مالٹا کے سابق پیشہ ور کھلاڑی ٹونی ڈریگو کو ۶۔صفرسے شکست دی۔
پنکج اڈوانی باوقار کروسیبل کپ اسنوکر ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے ریڈنگ میں اسنوکر ۹۰۰؍ فارمیٹ میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں مالٹا کے سابق پیشہ ور کھلاڑی ٹونی ڈریگو کو ۶۔صفرسے شکست دی۔ موجودہ عالمی بلیئرڈز چمپئن اڈوانی نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے سابق عالمی ا سنوکر چمپئن نیل رابرٹسن کو ۲۔۵؍سے ہرایا تھا۔اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے جو پیری کو ۵۔ایک سے آسانی سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ یاد رہے کہ پیری نے موجودہ عالمی اسنوکر چمپئن وو ییزے کو ۵۔صفرسے شرمناک شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کو تیز گیند بازوں کے انتخاب کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا
ایک دوسرے سیمی فائنل میں ڈریگو نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے رونی او سلیوان کو ۳۔۵؍سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔اسنوکر ۹۰۰؍ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کو ہر شاٹ ۲۰؍ سیکنڈ کے اندر لینا ہوتا ہے اور ہر فریم ۱۵؍ منٹ کا ہوتا ہے۔ وقت ختم ہونے پر جو کھلاڑی آگے ہوتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔اڈوانی کی اس جیت کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہندوستان ۲۰۲۷ء میں پہلی بار کروسیبل کپ کی میزبانی کرے گا۔