• Fri, 27 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو کے سابق کپتان بابا اپراجیت نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: November 27, 2026, 1:13 PM IST | Agency | Chennai

تمل ناڈو کے سابق کپتان بابا اپراجیت نے اپنے ۱۵؍سالہ پیشہ ورانہ کرکٹ کرئیر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ۳۲؍ سالہ اپراجیت نے گزشتہ روز اس کا اعلان کیا۔اپراجیت نے ۱۰۲؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جن میں سے زیادہ تر تمل ناڈو کی جانب سے تھے۔

Baba Aparajith. Photo: INN
بابا اپراجیت۔ تصویر: آئی این این

تمل ناڈو کے سابق کپتان بابا اپراجیت نے اپنے ۱۵؍سالہ پیشہ ورانہ کرکٹ کرئیر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ۳۲؍ سالہ اپراجیت نے گزشتہ روز اس کا اعلان کیا۔اپراجیت نے ۱۰۲؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جن میں سے زیادہ تر تمل ناڈو کی جانب سے تھے۔ ۲۵۔۲۰۲۴ءسے وہ پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے کیرالا کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر ۲۰؍ سنچریاں بنائیں۔ وہ تمل ناڈو کی ۳؍ خطاب جیتنے والی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔ ان میں ۱۸۔۲۰۱۷ءکی وجے ہزارے ٹرافی اور ۲۱۔۲۰۲۰ء اور ۲۲۔۲۰۲۱ءکی سید مشتاق علی ٹرافی شامل ہیں۔

۲۰۱۲ءمیں ہندوستان کی انڈر ۔۱۹؍ عالمی کپ جیت میں اہم رول ادا کرنے کے بعد اپراجیت کو ریاستی سطح پر پہچان ملی۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں ۱۷۱؍رن بنائے اور اپنی آف اسپن گیند بازی سے ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے خلاف کوارٹر فائنل اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: خطرناک ڈرائیونگ کے معاملے میں سابق فٹبالر رحیم اسٹرلنگ کو ۱۲؍ ماہ قید کی سزا

۲۰۱۵ء میں انہیں انڈیا’ اے‘ ٹیم میں جگہ ملی لیکن وہ طویل عرصے تک اپنی جگہ یقینی نہیں کر سکے۔ وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کا بھی حصہ رہے۔اپراجیت اب تمل زبان میں کمنٹری کرنے لگے ہیں اور آگے کوچنگ کے شعبے میں بھی اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے تمل ناڈو ٹیم کے کئی نوجوان کھلاڑیوں، جیسے بلے باز ومل کمار اور پرادوش رنجن پال کے ساتھ انفرادی طور پر کام کیا ہے۔ بی سی سی آئی سے لیول ۲؍ کوچنگ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ٹی این پی ایل ۲۰۲۶ء سے اپنا نام واپس لے لیا تھا اور چیپاک سپر گلیز کے معاون کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

انہوں نے کہاکہ’’مجھے کوچنگ کا بہت شوق ہے اور میں اس شعبے میں اچھا کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے ۱۰۰؍ سے زیادہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ میں گھریلو کرکٹ میں کھلاڑیوں کی محنت اور چیلنجوں کو سمجھتا ہوں اور ان کی صورت حال کو محسوس کر سکتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK