Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیوزی لینڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ۴؍ نئے چہرے

Updated: June 04, 2025, 1:07 PM IST | Agency | Wellington

آل راؤنڈرمحمد عباس اور آدتیہ اشوک کو جگہ دی گئی،ایش سوڈھی اور اعجاز پٹیل کو کنٹریکٹ کی پیش کش نہیں کی گئی۔

New Zealand cricket team player Mohammad Abbas. Photo: INN
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عباس۔ تصویر: آئی این این

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈنے وکٹ کیپر بلے باز مچل ہے، آل راؤنڈر محمد عباس، تیزگیندباز جیک فالکس اور لیگ اسپنر آدتیہ اشوک کو اس بار سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔ 
  نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ ۲۰؍ قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل، ٹم ساؤتھی اور جوش کلارکسن کو اس سال کنٹریکٹ کی پیشکش نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ نہیں کیا ہے۔ انکے ساتھ کھیل معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ 
 نئے چہروں میں مچل ہے نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ناٹ آؤٹ ۹۹؍رن بنائے تھے اور محمدعباس نے اسی سیریز کے دوران ۲۴؍ گیندوں پر تیز ترین اپنی پہلی یکروزہ نصف سنچری اسکورکی تھی۔ 
 فالکس نے ۱۰؍ ٹی۔ ۲۰؍میچ کھیلے ہیں اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف انہوں نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا تھا۔ اشوک نے ۲۰۲۳ء میں ۳؍ بین الاقوامی میچ کھیلے، لیکن مارچ میں پاکستان کے خلاف ٹیم کا حصہ تھے اور حال ہی میں نیوزی لینڈ ’اے‘ کے بنگلہ دیش دورے پر انہوں نے ۴؍ روزہ میچ میں ۵۴؍رن دے کر ۵؍ وکٹیں لے کر سلیکٹرز کو متاثر کیا۔ 
 نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو اسکاٹ ویننک نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں کہا’’مچ، محمد، آدتیہ اور جیک کے ساتھ معاہدے ہمارے ساتھ آنے والی ناقابل یقین صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ان کھلاڑیوں نے دکھایا ہے کہ وہ اعلیٰ سطح پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ 
 نیوزی لینڈ کرکٹ کی نئی سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ اس طرح ہے: محمد عباس، آدتیہ اشوک، رچن رویندر، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، جیک فالکس، مچ ہے، میٹ ہنری، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکلس، ولیم او روک، گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ اور ول ینگ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK