Inquilab Logo Happiest Places to Work

کل سے اللہ کے مہمانوں کی روانگی کا آغاز

Updated: April 16, 2026, 11:50 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سنیچر کو ممبئی ، دہلی ، گوہاٹی ، کولکاتا ، سری نگر اور وجے واڑہ سے عازمین کی روانگی ،پہلے مرحلے میں روانہ ہونے والے عازمین مدینہ طیبہ جائیں گے

The pilgrims` departure will begin tomorrow and will continue until May 20 next month. (File photo)
عازمین کی روانگی کاسلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا جو اگلے ماہ ۲۰؍ مئی تک جاری رہے گا ۔(فائل فوٹو)

۰۲۶ء میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لئے پروازیں ۱۸؍ اپریل بروز سنیچر ممبئی اور ملک کےدیگر۵؍امبارکیشن پوائنٹ سے شروع ہوں گی ۔پہلےمرحلے میں روانہ ہونے والے یہ تمام عازمین ۴؍مئی تک مدینہ طیبہ جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ۵؍مئی سے روانہ ہونے والی عازمین کی پروازیں جدہ جائیں گی، یہ عازمین ایامِ حج کے بعد طے شدہ شیڈیول کے مطابق مدینہ طیبہ آئیںگے۔پہلی فلائٹ سے جانےوالے عازمین کوپہلے ہی مطلع کردیا گیا ۔ عازمین ِحج کا آخری قافلہ ممبئی سے ۲۰؍مئی کو روانہ ہوگا ، یہ ملکی سطح پربھی آخری پرواز ہوگی ۔ 
ممبئی کیساتھ ۵؍دیگر مراکز سے پروازیں
 پہلے دن ۱۸؍اپریل کوممبئی سےعازمین حج کی دو پروازیں روانہ ہوںگی ان میںسے ایک جہاز میں۴۰۲؍ عازمین کی گنجائش ہوگی اس طرح دو جہازوں میں ۸۰۴؍ عازمین ِ حج سوار ہوں گے۔ اسی طرح ۱۸؍ اپریل کوہی ملک کےدیگر روانگی کے مراکز دہلی ، گوہاٹی ، کولکاتا، سری نگر اور وجے واڑہ سے بھی عازمین روانہ ہوں گے۔ان تمام عازمین کو۲۴؍گھنٹے قبل رپورٹنگ کی ہدایت دی گئی ہے ۔ پہلے دن جہاں ممبئی سے دوجہازروانہ ہوںگے وہیں دہلی سے بھی دو، سری نگر سےتین، گوہاٹی، کولکاتا اور وجے واڑہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔ ان عازمین کو خدمات مہیاکرانے والی ہوائی ایجنسیوں میں سعودی ایئر لائن ، فلائی ڈیل اور اکاسا وغیرہ شامل ہیں۔ 
ممبئی سے عازمین کی مجموعی ۹۰؍پروازیں
 ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سےروانہ ہونے والے مجموعی عازمین کےلئے تقریباً ۹۰؍ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جائےگا۔اس کیلئے الگ الگ ہوائی ایجنسیوں کی جانب سے خدمات مہیا کرائی گئی ہیں۔حج ۲۰۲۶ءکیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج کے لئے جانے والوں کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ ۲۲؍ ہزار۵۰۰؍ ہے۔ ا س لحاظ سے موصول ہونے والی درخواستیں کوٹے سے کہیں زیادہ ہیں۔   
عازمین کو دی گئیںکچھ اہم ہدایات
 روانگی کے لئے عازمین کوپیشگی کچھ اہم ہدایات دی گئی ہیں ان ہدایات میںپروازوں کی بکنگ کی تصدیق عازمین کو حج کمیٹی کے پورٹل یا حج سہولت ایپ پر کنفرم کرنی ہوگی اور اس کی رسید محفوظ رکھنی ہوگی۔ دستخط شدہ رسید ایمبارکیشن پوائنٹ پر دکھانی ہوگی۔ رپورٹنگ (ایئرپورٹ / ایمبارکیشن پوائنٹ) عازمین کو پرواز سے ۲۴؍ گھنٹے پہلے رپورٹ کرنا ہوگا  (اس سےقبل ۴۸؍ گھنٹے پہلے رپورٹنگ تھی)۔ جو عازمین براہ راست ایئرپورٹ جا رہے ہیں وہ کم از کم ۶؍ گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔ تمام ضروری دستاویزات اور حج کٹ ساتھ لانا لازمی ہے۔ اسی طرح گھر سے نکلنے سے پہلے درج ذیل چیزیں ساتھ رکھیں۔ اصل پاسپورٹ (پرانا اور نیا دونوں اگر ضروری ہو تو)۔ ہیلتھ کارڈ / ویکسین سرٹیفکیٹ- ادائیگی کی رسید۔ فلائٹ کنفرمیشن رسید (دستخط شدہ)اور دیگر متعلقہ ضروری دستاویزات۔اسی طرح حج کمیٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ حج کٹ (اسمارٹ واچ، آئی ڈی کارڈ، ویزا وغیرہ) ایمبارکیشن پوائنٹ پر ملے گا۔
سی ای اوکا کیا کہنا ہے؟
 حج کمیٹی آف انڈیا کےچیف ایگزیکیٹو آفیسر شاہنواز سی کا کہنا ہےکہ عازمین ِ حج کی روانگی کےلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عازمین کوپیشگی اطلاع دی جاچکی ہے تاکہ وہ تیار رہیں۔ہماری کوششہے کہ عازمین کی روانگی میںکوئی دقت نہ ہو 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK