Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ پر ٹیم انڈیا کی فتح کے ۵؍ اہم اسباب

Updated: July 08, 2025, 11:19 AM IST | Agency | New Delhi

ایجبسٹن میں محمد سراج اور آکاش دیپ نے مجموعی طورپر ۱۷؍ وکٹ لے کر میچ کا رخ بدل دیا۔شبھمن گل نے ۹۲؍اوورس کی بلے بازی کی۔

Mohammad Siraj. Picture: INN
محمد سراج۔ تصویر: آئی این این

 نئی دہلی (ایجنسی):ہندوستان  نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ پانچویں دن۷؍ وکٹ   لے کر میچ ۳۳۶؍رن  جیت لیا۔ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ٹیم برمنگھم میں جیتی۔ کپتان شبھمن گل نے دونوں اننگز میں سنچری بنا کر اس فتح کی کہانی لکھ دی۔ انہوں نے میچ میں تقریباً ۹۲؍ اوور کی بیٹنگ کرتے ہوئے۴۳۰؍ رن بنائے۔ٹیم انڈیا کے نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی شراکت بھی پہلے ٹیسٹ کے مقابلے زیادہ رہی۔ ساتھ ہی گیند بازی میں آکاش دیپ اور محمد سراج نے انگلش بیٹنگ کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔ یہی نہیں ٹیم انڈیا کے فیلڈرس نے اس بار سلپ میں زیادہ کیچ بھی لیے جس نے نتائج کو ٹیم کے حق میں کر دیا۔ ٹیم کی جیت کے ۵؍اہم اسباب یہ ہیں۔ 

اس سیریز کے ساتھ ٹیسٹ میں کپتانی کا آغاز کرنے والے شبھمن گل پہلی اننگز میں ۹۵/۲؍ کے اسکور پر بیٹنگ کرنے آئے۔  انہوں نے۲۶۹؍ رن بنائے اور ٹیم کو۵۸۷؍ رن  تک لے گئے۔ دوسری اننگز میں گل ۹۶/۲؍ کے اسکور پر بیٹنگ کرنے آئے۔ اس بار۱۸۰؍ رن کی برتری کے ساتھ کھیل رہی ٹیم انڈیا کو انگلینڈ کو ایک ہدف دینا تھا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان گل نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور۱۶۱؍ رن بنائے۔ 

ٹیم انڈیا نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں۴۱؍ رن کے اسکور پر آخری۷؍ وکٹ اور دوسری اننگز میں۳۱؍ رن بنا کر۶؍ وکٹ گنوا  دیئے تھے ۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ہندوستان کی۵؍ویں وکٹ۲۱۱؍ رن  پر گر گئی۔ یہاں سے رویندر جڈیجا نے۸۹؍ رن بنائے۔ ان کے بعد واشنگٹن سندر نے۴۲؍ رن بنائے۔لوئر آرڈر کی کارکردگی کی بدولت ٹیم نے بڑا اسکور کیا۔ دوسری اننگز میں بھی جڈیجا نے ۶۹؍ رن بناکر اچھا تعاون کیا۔ 

ٹیم انڈیا نے لیڈز ٹیسٹ میں سلپ پوزیشن میں کئی کیچ چھوڑے تھے۔ ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی اس میں بہتری لائی۔ کرون  نائر نے۲؍ کیچ لئے۔ سائی سدرشن، کے ایل راہل اور شبھمن گل نے ایک ایک کیچ لیا۔ شاندار فیلڈنگ کی بنیاد پر ہندوستان نے انگلینڈ کی پہلی ۵؍ وکٹ دونوں اننگز میں ۹۰؍ رن کے اندر حاصل کئے۔ اس سے ہوم ٹیم پر دباؤ پڑا اور ٹیم ٹوٹنے لگی۔ اس میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نےاچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

لیڈز ٹیسٹ میں   بمراہ ہندوستان کی بولنگ کے انچارج تھے، لیکن انہیں دوسرے کنارے سے کوئی سپورٹ نہیں ملا۔ بمراہ برمنگھم ٹیسٹ میں نہیں کھیلے تھے لیکن محمد سراج اور آکاش دیپ نے ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ محمد سراج نے پہلی اننگز میں۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ آکاش دیپ نے دوسری اننگز میں  ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔سراج اور آکاش  دیپ کے علاوہ دیگر۴؍ گیند باز صرف۳؍ وکٹ لے سکے۔ 

بیٹنگ کے لیے آسان پچ پر انگلینڈ کے بلے باز  ناکام ثابت ہوئے۔ آئی سی سی رینکنگ کے نمبر وَن  ٹیسٹ بلے باز جو روٹ پہلی اننگز میں صرف ۲۲؍ اور دوسری میں۶؍ رن  ہی بنا سکے۔ ٹیم کے۶؍ بلے باز پہلی اننگز میں کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ہیری بروک اور جیمی اسمتھ نے سنچریاں اسکور کیں ۔ کوئی اور بلے باز۲۵؍ رن بھی نہ بنا سکا۔انگلینڈ کے بلے باز دوسری اننگز میں بھی  ناکام  ثابت ہوئے۔ اوپنر زیک کراؤلی اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK