اس سے قبل حکومت نے۱۰؍ فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا تھا جسے بڑھا دیاگیا ،اگنی ویروں کا پہلا بیچ آئندہ سال سبکدوش ہوگا۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 1:40 PM IST | Agency | New Delhi
اس سے قبل حکومت نے۱۰؍ فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا تھا جسے بڑھا دیاگیا ،اگنی ویروں کا پہلا بیچ آئندہ سال سبکدوش ہوگا۔
حکومت نے اگنی ویروں کے پہلے بیچ کے آئندہ سال سروس سے سبکدوش ہونے سے قبل ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بارڈر سیکوریٹی فورس (بی ایس ایف) میں کانسٹیبل کے عہدے پر براہِ راست بھرتی میں سابق اگنی ویروں کو۵۰؍ فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے حکومت نے کہا تھا کہ سابق اگنی ویروں کو بھرتی میں ۱۰؍ فیصد ریزرویشن دیا جائے گا، تاہم اب اسے بڑھا کر۵۰؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ اگنی ویروں کا پہلا بیچ چار سال کی مدت مکمل کرنے کے بعد آئندہ سال سروس سے سبکدوش ہونے والا ہے۔وزارتِ داخلہ نے اس فیصلے کیلئے بی ایس ایف کی بھرتی کے قواعد میں ترمیم کی ہے اور حال ہی میں اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سابق اگنی ویروں کو عمر کی حد میں رعایت دینےکیلئے پہلے بیچ کے اگنی ویروں کو پانچ سال اور اس کے بعد کےبیچ کیلئے تین سال کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سابق اگنی ویروں کو جسمانی معیار کے امتحان اور جسمانی اہلیت کے امتحان سے مستثنیٰ رکھا جائے گا، تاہم انہیں عام امیدواروں کی طرح تحریری امتحان میں کامیاب ہونا ہوگا۔