• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۸ء۷؍ فیصد کی معاشی شرح نمو کو ممکن بنانے والے۸؍ عوامل

Updated: September 02, 2026, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai

۱) شاندار گھریلو طلب سب سے بڑا سہارا بنی ۲) سروس سیکٹر کی بہترین کارکردگی سےتقویت ۳) مینوفیکچرنگ شعبہ کا خاطر خواہ تعاون ملا ۴) زراعت کی ۳ء۲؍ کی شرح نمو مدد گار رہی ۵) سرمایہ کاری میں ۱۱ء۹؍فیصد کا اضافہ ۶) ایکسپورٹ میں اضافہ، امپورٹ میں کمی ۷) سرکاری اخراجات اور بنیادی ڈھانچہ ۸)مہنگائی پر قابو پانے میں جزوی کامیابی۔

A growth rate of 2.9 Percent in the manufacturing sector also bolstered the overall growth rate. Picture: INN
مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ۹ء۲؍ فیصد کی شرح نمو نے بھی مجموعی شرح نمو کا سہارا دیا۔ تصویر: آئی این این

ایران جنگ ، ایندھن کی فراہمی میں  رکاوٹ،  بازاروں کی  بے یقینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں  اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیاکو توقع تھی کہ رواں  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہندوستان کی شرح نمو  ۷؍ فیصد رہے گی مگر اس کے برخلاف پیر کو جاری ہونےوالے اعدادوشمار کے مطابق شرح نما ۷ء۸؍ فیصد رہی۔  یہ شرح نمو گزشتہ سہ  ماہی کی ۸ء۶؍ کی شرح نمو سے کم ہے مگر گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی  ۶ء۹؍ کی شرح نمو سے کہیں زیاہ بہتر ہے۔  یہ شاندار شرح نمو  کسی ایک شعبہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس میں کئی عوامل کارفرما  ہیں۔  یہاں  ۸؍ اہم عوامل کا احاطہ کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا جدید سیٹیلائٹ ایمپلی فائرز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کا اعلان

گھریلو کھپت میں۱ء۷؍فیصد کا اضافہ 

ہندوستان کی وسیع گھریلو مارکیٹ بیرونی جھٹکوں کے خلاف سب سے بڑے حفاظتی دیوار ہے۔ نجی کھپت  جو صارفین کے خرچ کی پیمائش کا اہم پیمانہ ہے، اس  سہ ماہی میں حقیقی معنوں میں۷ء۱؍فیصد بڑھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود  ہندوستانیوں نےخرچ کا سلسلہ جاری رکھا۔  گاڑیوں کی فروخت، جی ایس ٹی وصولی، بجلی کی طلب اور ایندھن کی کھپت میں بھی  اضافہ دیکھا گیا۔ڈجیٹل ادائیگیوں کے حجم میں۱۶ء۶؍فیصد اضافہ ہوا۔ بجلی کی طلب۱۰ء۷؍فیصد بڑھی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت بالترتیب۹ء۲؍فیصد اور۱۰؍ فیصد بڑھی۔ ہندوستان کی شرح نموکا بڑا حصہ بیرونی طلب کے بجائے ملکی معیشت کی سرگرمیوں سے حاصل ہو رہا ہے۔

 سروس سیکٹر ۱۰؍ فیصد کی شرح سے بڑھا

سروس  سیکٹر جو معیشت کا مضبوط ترین ستون  ہے ۱۰؍ فیصد کی شرح سے بڑھا۔مالیاتی، رئیل اسٹیٹ، آئی ٹی اور پیشہ ورانہ خدمات کے شعبے میں۱۲ء۱؍فیصد اضافہ ہوا۔ تجارت، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور متعلقہ خدمات میں۸ء۵؍فیصد جبکہ عوامی انتظامیہ، دفاع اور دیگر خدمات میں۷ء۵؍فیصد اضافہ ہوا۔

مینوفیکچرنگ کے شعبہ نے مایوس نہیں کیا

مینوفیکچرنگ کا شعبہ بھی توانائی اور خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت کے خطرات کے باوجود۹ء۲؍ کی شرح نمو کے ساتھ  مضبوط رہا ۔ پہلی سہ ماہی میں برقی آلات کی پیداوار۲۷؍فیصد بڑھی، جبکہ کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات میں۱۲ء۴ فیصد اور مشینری و آلات میں۹ء۱؍فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: تکنیکی خرابی کے باعث گوا سے دہلی جانے والی انڈیگو کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

 زراعت کے شعبہ کا مثبت کردار

زراعت دیگر شعبوں کے مقابلے میں تیزی سے ترقی نہیں کر رہی لیکن    ۳ء۶؍ فیصد کی شرح نمو کے ساتھ ا س نے مثبت کردار ادا کیا ۔ مانسون کی صورتحال خدشات کے مقابلے میں بہتر رہی ہے اور کئی فصلوں کی بوائی معمول کے مطا بق رہی۔ 

سرمایہ کاری میں تیزی

مجموعی فکسڈ کیپٹل فارمیشن۱۱ء۹؍ فیصد بڑھا ہے جس سے نجی اور سرکاری سرمایہ کاری میں بہتری ظاہر ہوئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کاری کا دور مضبوط ہو رہا ہے اور نجی شعبے کے سرمایہ جاتی اخراجات میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے پر حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ جاری ہے۔

 زیادہ پیداوار، کم درآمدی دباؤ

برآمدات حقیقی معنوں میں۱۲؍فیصد بڑھیں۔ انجینئرنگ اشیا کی برآمدات۷ي۱۷؍ فیصد، الیکٹرانکس کی برآمدات ۴ء۵۷؍  فیصد اور کیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں۱۴ء۴؍ فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں اشیا کی ماہانہ برآمدات بھی ریکارڈ  ۲۴ء۴۴؍ ارب  ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 سرکاری اخراجات اور بنیادی ڈھانچہ

سرکاری اخراجات اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری   نے بھی معیشت کو مہمیز دی۔انفرااسٹرکچر  پر  حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری نے تعمیرات، صنعتی سرگرمی اور مجموعی طلب کو مضبوط رکھا۔             

 مہنگائی کے محاذ پر جزوی کامیابی

توانائی کی قیمتوں اور مغربی ایشیا کے بحران کے خطرات کے باوجود مہنگائی کا دباؤ اس قدر شدید نہیں رہا کہ گھریلو طلب کو نمایاں طور پر متاثر کرے۔ اس نے صارفین کے اخراجات اور سرمایہ کاری دونوں کو سہارا دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK