• Mon, 15 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیاکپ میں ہندوستان نے پاکستان کو دھول چٹائی

Updated: September 15, 2025, 3:47 PM IST | Dubai

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں ہندوستان نے شاندار گیندبازی کے بعد کپتان سوریا کمار کی ذمہ دارانہ بلے بازی (ناٹ آؤٹ۴۷؍ رن ) کی بدولت دیرینہ حریف پاکستان کو۷؍ وکٹ سے شکست دی ۔

Indian players. Photo:INN
ہندوستانی کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

 دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں ہندوستان نے شاندار گیندبازی کے بعد کپتان سوریا کمار کی ذمہ دارانہ بلے بازی (ناٹ آؤٹ۴۷؍ رن ) کی بدولت دیرینہ حریف پاکستان کو۷؍ وکٹ  سے شکست دی۔ 
تلک ورما اور سوریا کمار یادو نے شبھ من گل اور ابھیشیک شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان کی اننگز کو سنبھالا  اور کوئی جلدبازی نہیں کی۔ دونوں بلے بازوں نے  پُرسکون انداز میں کھیلا اور  ہندوستان کا اسکور بآسانی آگے بڑھایا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اترے ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما نے شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر پٹائی شروع کردی ۔ انہوں نے آفریدی کی پہلی گیند پر چوکا اور پھر چھکا لگایا۔ ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے پہلے اوور میں۱۲؍ رن جوڑے۔

دوسرے اوور میں شبھ من گل صائم ایوب کی گیند پر مسلسل دو چوکا لگانے کے بعد اسٹمپ آؤٹ ہو گئے۔ شبھ من گل نے ۷؍ گیندوں میں ۱۰؍ رن بنائے۔ انہیں صائم ایوب نے وکٹ کیپر محمد حارث کے ہاتھوں اسٹمپنگ کروایا۔  ہندوستان نے پاور پلے کے اندر دوسرا وکٹ بھی گنوا دیا ہے۔ یہاں ابھیشیک شرما۱۳؍ گیندوں پر۳۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں صائم ایوب نے فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ ابھیشیک گیند کو آگے بڑھ کر باؤنڈری کے باہر پہنچانا چاہتے تھے، لیکن رفتار نہ مل سکی اور لانگ آف پر فہیم کے ہاتھوں میں کیچ دے بیٹھے۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ۴۱؍ رن پر گرا۔۱۲۸؍ رن کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے پاور پلے میں۲؍ وکٹ گنوائیں۔ شبھ من گل۱۰؍ اور ابھیشیک شرما۳۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے باوجود ٹیم نے ۶؍ اوور کے بعد۶۱؍ رن بنا لیے۔
ٹیم انڈیا نے چھٹے اوور میں۵۰؍ رن کا ہندسہ پار کر لیا۔ تلک ورما نے محمد نواز کے اوور کی پہلی گیند پر ریورس سویپ کھیل کر چوکا لگایا۔ اسی چوکے نے ٹیم کا اسکور۵۰؍رن  کے پار پہنچا دیا۔
۹؍ اوور کے بعد ٹیم انڈیا کا اسکور۲؍ وکٹ پر۷۴؍ رن تھا۔ ابرار احمد نے ۹؍ویں اوور میں صرف ۳؍ رن  دیئے۔ سوریا کمار یادو۱۲؍ گیندوں میں ایک چوکے کے ساتھ ۱۰؍رن  اور تلک ورما۲۲؍ گیندوں میں دو چوکوں کے ساتھ۲۱؍ رن بناکر کریز پر موجود تھے۔  گیارہویں اوور میں سوریا کمار یادو اور تلک ورما نے دوسرے وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت مکمل کی۔ ابرار کے اوور کی چوتھی گیند پر سوریا نے ۲؍ رن  لے کر اس شراکت کو۵۰؍رن  کے پار پہنچا دیا ۔ لیکن ۱۳؍ویں اوور میں ٹیم انڈیا نے تیسرا وکٹ تلک ورما کے طور پر گنوا دیا۔ یہاں تلک ورما نے۳۱؍ گیندوں پر۳۱؍ رن بنائے۔ انہیں  ایوب نے بولڈ کر دیا۔ یہ صائم ایوب کا تیسرا وکٹ تھا۔ انہوں نے گِل اور ابھیشیک کو بھی پویلین بھیجا تھا۔ اسی اوور میں ہندوستان نے۱۰۰؍ رن کا ہندسہ بھی عبور کیا۔ یہاں ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے۳۶؍ گیندوں میں۱۸؍ رن درکا تھے۔ کپتان سوریا کمار نے محتاط انداز میں وکٹ پر جم کر اسکور کو آگے بڑھاتے رہے ۔ پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ان  کے علاوہ کوئی دیگر گیندباز وکٹ حاصل نہ کرسکا۔    اس سے قبل  کلدیپ یادو (۳؍ وکٹ)، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل (۲۔۲؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے  پاکستان کو ۱۲۷؍ رن کے اسکور پرروک دیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK