• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سواتیک کی چائنا اوپن میں ناقابل شکست مہم جاری

Updated: September 27, 2025, 4:51 PM IST | Beijing

عالمی نمبر دو پولینڈ کی ایگا سواتیک نے سنیچر کو اپنی چائنااوپن مہم کا شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں گھریلو کھلاڑی یوآن یو کو۰۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر نیشنل ٹینس سینٹر میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔

Iga Swiatek.Photo:INN
ایگا سواتیک۔ تصویر:آئی این این

عالمی نمبر دو پولینڈ کی ایگا سواتیک  نے سنیچر کو اپنی چائنااوپن مہم کا شاندار آغاز کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں گھریلو کھلاڑی یوآن یو کو۰۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر نیشنل ٹینس سینٹر میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔
۲۴؍سالہ سواتیک پہلے سیٹ میں ناقابل تسخیر  اور  انہوں نے ۳؍ بریک کے ساتھ سبھی  ۶؍ گیمز جیت کر  بیس لائن پر دبدبہ قائم رکھا۔ یہ بیجنگ میں اس کے شاندار ریکارڈ کی ایک اور مثال ہے کیونکہ انہوں نے ۲۰۲۳ء میں اپنا پہلا ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ۵۸؍ ویں نمبر کی۲۵؍ سالہ یوآن نے دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا۔ چینی کھلاڑی نے ابتدائی گیم میں سروس بریک کرکے۰۔۱؍ کی برتری حاصل کی لیکن ٹاپ سیڈیڈ  نے تیزی سے مقابلہ  کرتے ہوئے لگاتار ۳؍ گیمز جیت کر۱۔۳؍ کی برتری حاصل کی۔
مقامی مضبوط دعویدار  نے چھٹے اور۸؍ویں گیمز میں  اپنی  سروس بچائے رکھی، کئی بریک پوائنٹس بچائے اور ہوشیار ڈراپ شاٹ سےشائقین کو پرجوش کردیا۔ لیکن سواتیک  نے کنٹرول نہیں چھوڑا، اپنی شاندار سروس کا استعمال کرتے ہوئے سیٹ ۳۔۶؍ سے اپنے نام کر لیا اور میچ جیت لیا۔
 سواتیک  نے۲۰۲۵ء سیزن کا  شاندار  مظاہرہ کیاہے، جس میں اس موسم گرما میں ان کا ومبلڈن  خطاب بھی شامل ہے، جہاں انہوں نے امنڈا انسیمووا کو دو سیٹوں میں شکست دی اور حال ہی میں کوریا اوپن میں ان کی جیت بھی شامل ہے۔ ۶؍ بار کی گرینڈ سلیم چمپئن، چائنا اوپن میں دوسری بار حصہ لے رہی ہیں، لیکن وہ اس مقابلے میں غیر مفتوح ہیں اور چینی راجدھانی میں ایک اور خطاب کے لیے کوشش کررہی ہیں۔  سواتیک  کا اگلا مقابلہ کولمبیا کی کیمیلا اوسوریو سے ہے، جنہوں نے۲۸؍ویں سیڈ انا کالنسکایا کو۱۔۶، ۶۔۴، ۴۔۶؍ سے ہراکر آخری۳۲؍ میں داخلہ حاصل کیا۔ اس سے پہلے اسی کورٹ پر چوتھی  سیڈیافتہ   میرا اینڈریوا نے چین کی جھو لن کو۲۔۶، ۲۔۶؍سے آسانی سے ہراکر تیسرے دور میں داخلہ حاصل کیا۔
اینڈریوا نے پہلے سیٹ میں دو بار سروس بریک کی اور ۱۔۴؍ کی برتری بنائی، پھر۲۔۶؍ سے سیٹ اپنے نام کیا۔۱۸؍ سالہ روسی کھلاڑی نے دوسرے راؤنڈ میں بھی اپنے فارم کو  برقرار رکھا اور جھو کی سروس دو بار اور بریک کرکے ایک گھنٹے ۱۸؍ منٹ میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ بیجنگ میں اینڈریوا کی تیسری موجودگی تھی۔ وہ پہلی بار۲۰۲۳ء میں کوالیفائر کے طور پر آئی تھیں اور ایلینا  ریباکینا سے ہارنے سے پہلے راؤنڈ آف ۱۶؍  تک پہنچی تھیں۔ پچھلے سال وہ۱۷؍ویں سیڈ یافتہ  کھلاڑی کے  طور پر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھیں، لیکن گھریلو پسندیدہ زینگ  کنوین سے ہار گئیں۔ اب عالمی رینکنگ میں پانچویں  مقام پر قابض اینڈریوا نے اس سال کی شروعات میں دوحہ اور انڈین ویلس میں لگاتار خطاب جیت کر شاندار پر مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK