Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ ۲۰۲۵ء کے تمام ریکارڈس پر ایک نظر

Updated: June 17, 2025, 1:56 PM IST | Agency | New Delhi

یشسوی جیسوال نے ڈبلیو ٹی سی کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ چھکے اور چوکے لگائے۔ جوروٹ نے سب سے زیادہ رن بنائے۔

Yashvi Jaiswal. Photo: INN
یشسوی جیسوال۔ تصویر: آئی این این

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا تیسرا سیزن کامیابی کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ پہلے دو سیزن میں جہاں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں خطاب پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس بار جنوبی افریقی ٹیم باوقار ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تیسرے سیزن میں دنیا بھر کے کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے اور کس کھلاڑی نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اگر آپ کے ذہن میں بھی یہی  سوال ہیں تو ہم اس کا جواب لے کر آئے ہیں۔ پیٹ کمنس نے ڈبلیو ٹی سی کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لئے۔
  ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ریکارڈ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنس کے پاس ہے۔ انہوں نے تیسرے سیزن میں اپنی ٹیم کے لئے کل۱۸؍ میچ کھیلے۔ اس دوران وہ ۳۵؍ اننگز میں ۲۳ء۴۸؍کے اوسط سے ۸۰؍وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے ۶؍ بار ۵؍ اور ۴؍ بار ۴؍ وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ ڈبلیو ٹی سی ۲۵۔۲۰۲۳ء ​​سائیکل میں ان کی بہترین  گیند بازی کی کارکردگی ۲۸؍ رن کے عوض ۶؍ وکٹ تھی۔
 سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولرس
۸۰؍ وکٹ: پیٹ کمنس - آسٹریلیا -۳۵؍ اننگز،۷۷؍ وکٹ : جسپریت بمراہ - ہندوستان -۲۸؍ اننگز،۷۷؍ وکٹ:مشیل اسٹارک-آسٹریلیا- ۳۷؍ اننگز،۶۶؍ وکٹ : ناتھن لاین - آسٹریلیا -۳۰؍ اننگز،۶۳؍ وکٹ : روی چندرن اشون - ہندوستان -۲۶؍ اننگز
 انگلش بلے باز جو روٹ نے ڈبلیو ٹی سی کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرے سیزن میں کل ۲۲؍میچ کھیلے۔ اس دوران وہ۴۰؍ اننگز میں ۵۴ء۶۶؍کے اوسط سے۱۹۶۸؍ رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران ان کے بلے سے ۷؍ سنچریاں اور ۷؍ نصف سنچریاں بنیں۔ ڈبلیو ٹی سی ​​میں ان کی ذاتی بہترین اننگز۲۶۲؍ رن تھی۔
  سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز
۱۹۶۸؍ رن : جو روٹ - انگلینڈ -۴۰؍ اننگز،۱۷۹۸؍ رن : یشسوی جیسوال - ہندوستان -۳۶؍ اننگز،۱۴۷۰؍ رن: بین ڈکٹ- انگلینڈ-۴۱؍ اننگز،۱۴۶۳؍ رن: ہیری بروک- انگلینڈ-۲۹؍ اننگز، ۱۴۲۸؍ رن: عثمان خواجہ- آسٹریلیا- ۳۹؍ اننگز
 ڈبلیو ٹی سی کے تیسرے سیزن میں فیلڈنگ کے دوران سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کے نام درج تھا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے۲۰؍میچوں کی۳۹؍ اننگز میں سب سے زیادہ۴۳؍ کیچ لیے۔
وہ کھلاڑی جنہوں نے سب سے زیادہ کیچ لیے
۴۳؍ کیچ : اسٹیو اسمتھ - آسٹریلیا، ۳۵؍ کیچ : جو روٹ - انگلینڈ،۲۴؍ کیچ : ڈیرل مشیل - نیوزی لینڈ
۲۳؍کیچ: بین ڈکٹ - انگلینڈ،۲۱؍ کیچ : ہیری بروک - انگلینڈ
  ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ہندوستانی نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کے نام تھا۔ انہوں نے تیسرے سیزن میں اپنی ٹیم کے لیے ۱۹؍ میچ کھیلے اور۳۶؍ اننگز میں سب سے زیادہ ۳۹؍چھکے لگائے۔
 وہ کھلاڑی جنہوں نے سب سے زیادہ چھکے لگائے
۳۹؍ چھکے: یشسوی جیسوال - ہندوستان،۲۴؍چھکے : گلین فلپس - نیوزی لینڈ،۲۴؍ چھکے : بین اسٹوکس - انگلینڈ،۲۳؍ چھکے : کامندو مینڈس - سری لنکا،۱۸؍چھکے : رشبھ پنت - ہندوستان
 ڈبلیو ٹی سی کے تیسرے سیزن میں سب سے زیادہ چوکے لگانے کا ریکارڈ بھی یشسوی جیسوال کے نام درج تھا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے۳۶؍ اننگز میں کل۲۰۷؍ چوکے لگائے۔
 وہ کھلاڑی جنہوں نے سب سے زیادہ چوکے لگائے
۲۰۷؍ چوکے: یشسوی جیسوال - ہندوستان،۱۸۷؍ چوکے: بین ڈکٹ - انگلینڈ،۱۸۶؍ چوکے : جو روٹ، – انگلینڈ،۱۵۳؍ چوکے : ٹریوس ہیڈ، – آسٹریلیا،۱۵۲؍ چوکے : جیک کراؤلی، – انگلینڈ۔
خیال رہے کہ  جنوبی افریقہ کی۲۰۲۵ء کی ٹیم نے کرکٹ میں اہم مقام رکھنے والے  لارڈس میں سنیچر کو آسٹریلیا کو ۵؍ وکٹ سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا  خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس فتح  سے نہ صرف۲۷؍ برسوں میں اس کا پہلا سینئر مینز آئی سی سی خطاب یقینی ہوا بلکہ پوری کرکٹ قوم کے کئی دہائیوں کے غم کو بھی مٹا دیا۔  لارڈس کے صاف آسمان کے نیچے، بالآخر پروٹیز ٹیم پر سورج کی روشنی  چمکی اور اس نے سب سے بڑے اسٹیج پر کمال کردیا ۔ یہ ٹیم عالمی چمپئن بن گئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK