ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) نےگزشتہ روزہندوستانی دستے کے لئے سرکاری رسمی لباس اور کھیل کی کِٹ کی نقاب کشائی کی جو ۲۳؍ ستمبر سے ۸؍اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایشین گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
EPAPER
Updated: September 08, 2023, 11:43 AM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) نےگزشتہ روزہندوستانی دستے کے لئے سرکاری رسمی لباس اور کھیل کی کِٹ کی نقاب کشائی کی جو ۲۳؍ ستمبر سے ۸؍اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایشین گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) نےگزشتہ روزہندوستانی دستے کے لئے سرکاری رسمی لباس اور کھیل کی کِٹ کی نقاب کشائی کی جو ۲۳؍ستمبر سے ۸؍اکتوبر تک چین کے شہر ہانگزو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایشین گیمز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ آئی او اے نے رخصتی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا جس میں مرکزی اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، آئی او اے کی صدر اورعظیم ایتھلیٹ پی ٹی اوشا اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ہندوستانی دستے کی نمائندگی ہندوستانی ہاکی کے گول کیپرز پی آر سریجیش (مرد)، سویتا پونیا (خواتین)، شوٹنگ سنسنی پیدا کرنے والے منو بھاکر اور ۲۰۱۸ءایشین گیمز کے شاٹ پوٹ گولڈ میڈلسٹ تاجندرپال سنگھ تور اور دیگر بہت سے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے کی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی کی طرف سے تصور کردہ اور منفرد انداز میں ڈیزائن کئے گئے رسمی لباس میں خواتین کے لئے خاکی بناوٹ والی ساڑھی اور مرد کھلاڑیوں کے لئے خاکی کُرتا شامل ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے تبصرہ کیا کہ ’’یہ صرف یونیفارم نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لئے فخر اور شناخت کی علامت ہے۔ میں ملک کے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کے پیچھے کھڑے ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔‘‘
دستے کے آفیشل اسپورٹس ملبوسات پارٹنر جے ایس ڈبلیو انسپائر کی طرف سے تیار کردہ پلیئنگ کٹ کو باصلاحیت کشمیری ڈیزائنر عاقب وانی نے ڈیزائن کیا ہے جنہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی بھی ڈیزائن کی ہے۔
آئی او اے کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ دستے کے ہر ممبر ہندوستان کو قابل فخر بنانے کیلئے اپنی بہترین کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی دستے نے ۲۰۱۸ء میں منعقدہ ایشیائی کھیلوں کے آخری ایڈیشن میں ۱۶؍طلائی سمیت ۷۰؍ تمغے جیتے تھے۔