Updated: March 10, 2026, 1:03 PM IST
|
Agency
| Ahmedabad
آئی سی سی مینز ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں ایک مشکل وقت سے گزرنے کے بعد، افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے فائنل میں صرف ۱۸؍ گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے ثابت کر دیا کہ ان پر کیا جانے والا بھروسہ درست تھا۔
ابھیشیک۔ تصویر:پی ٹی آئی
آئی سی سی مینز ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں ایک مشکل وقت سے گزرنے کے بعد، افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے فائنل میں صرف ۱۸؍ گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے ثابت کر دیا کہ ان پر کیا جانے والا بھروسہ درست تھا۔
آئی سی سی مینز ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ میں ایک مشکل وقت سے گزرنے کے بعد، افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے فائنل میں صرف ۱۸؍ گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے ثابت کر دیا کہ ان پر کیا جانے والا بھروسہ درست تھا۔ ابھیشیک کی اس جارحانہ اننگز نے ہندوستان کو ریکارڈ تیسری بار ورلڈ کپ کا فاتح بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ابھیشیک شرما نے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان سوریہ کمار یادو کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ خود اپنی صلاحیتوں پر شک کر رہے تھے، تب ٹیم مینجمنٹ نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ابھیشیک نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فائنل کی اس طوفانی اننگز میں انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی شیوم دوبے کا بلا استعمال کیا تھا۔انہوںنے کہا’’میں نے شیوم دوبے کے بلے سے بیٹنگ کی، جس کے لئے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صبح مجھے محسوس ہوا کہ کچھ مختلف کرنا چاہیے،دوبے وہاں موجود نہیں تھے تو میں نے ان کا بلا اٹھا لیا۔‘‘
فائنل سے قبل ابھیشیک کیلئے یہ ٹورنامنٹ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا۔ وہ نہ صرف آؤٹ آف فارم تھے بلکہ پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے جسمانی کمزوری کا بھی شکار تھے۔ اس مرحلے پر انہوں نے ۵۲؍رنوں کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔اپنے فلسفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا جب آپ کا وقت اچھا نہ ہو تو آپ کے ارد گرد موجود لوگ بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ میری ٹیم نے کبھی مجھ پر شک نہیں کیا بلکہ وہ کہتے رہے کہ ’یہ کر لے گا‘۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ خود پر بھروسہ رکھیں۔ جب آپ خود پر شک کرتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے اور آپ اپنا فطری کھیل نہیں کھیل پاتے۔