Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیشیک کا رن آؤٹ اور کیچ چھوڑنا ہمیں مہنگا پڑا: اکشر پٹیل

Updated: April 22, 2026, 9:00 PM IST | New Delhi

آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں ملنے والی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے کہا ہے کہ ابھیشیک شرما کا رن آؤٹ اور کیچ چھوڑنا ہمیں مہنگا پڑا، اگر ہم وہ مواقع حاصل کر لیتے تو انہیں بڑے اسکور سے روک سکتے تھے۔

Axar Patel.Photo:X
اکش پٹیل۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں ملنے والی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کے کپتان اکشر پٹیل نے کہا ہے کہ ابھیشیک شرما کا رن آؤٹ اور کیچ چھوڑنا ہمیں مہنگا پڑا، اگر ہم وہ مواقع حاصل کر لیتے تو انہیں بڑے اسکور سے روک سکتے تھے۔
حیدرآباد کے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما کے۶۸؍ گیندوں پر ۱۰؍ چوکوں اور ۱۰؍ چھکوں سے سجی ۱۳۵؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے منگل کو دہلی کیپیٹلز کو ۴۷؍ رنز سے زبردست شکست دے دی۔ ابھیشیک کو ۴۹؍رن  کے اسکور پر اس وقت زندگی ملی جب وکٹ کیپر کے ایل راہل نے رن آؤٹ کا ایک آسان موقع گنوا دیا جبکہ۸۷؍رن  کے اسکور پر نتیش رانا نے باؤنڈری پر ان کا کیچ چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کو منفی ریویوز، شاندار اوپننگ متوقع


اکشر پٹیل نے میچ کے بعد کہاکہ ’’اگر کوئی اتنی عمدہ بلے بازی کرتا ہے اور اس کی کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہے، تو اس کا کریڈٹ اسے ملنا چاہیے۔ کلاسن نے بھی دوسری طرف سے جس طرح کا کھیل پیش کیا، اسے دیکھتے ہوئے اسے گیند باز کی غلطی نہیں کہا جا سکتا۔ جب کوئی بلے باز اس انداز میں کھیل رہا ہو، تو کوچ اور کپتان کو یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس طوفان کو روکنا کسی کے بس میں نہیں۔ میں گیند بازوں سے بھی یہی کہہ رہا تھا کہ اگر تم نے گیند درست جگہ کی اور اس کے باوجود اس نے اچھا شاٹ مارا، تو تم کچھ نہیں کر سکتے،تمہیں اسے بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک شرماحیدرآباد کی جیت کے ہیرو بنے


کپتان نے مزید کہاکہ ’’فیلڈنگ مکمل طور پر آپ کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ کیچ پکڑنا اور رن آؤٹ کرنا ایسی چیزیں ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں گیند باز کا ساتھ دینا بہت ضروری ہوتا ہے، اور میرا خیال ہے کہ ہم اسی شعبے میں بہتری لا سکتے تھے۔‘‘مستقبل میں ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے اکشر نے کہا’’فی الحال ایسا نہیں لگ رہا، کیونکہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہماری بلے بازی و گیند بازی دونوں ٹھیک ہیں۔ جب وکٹ اتنی اچھی ہو تو اسے محض ایک برا دن سمجھ کر بھول جانا ہی بہتر ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK