Updated: November 21, 2025, 11:04 AM IST
|
Agency
| Abu Dhabi
آخری اوور میں اسپن اسٹالینز کو۸؍رن درکار تھے مگر انہوں نے صرف۲؍ رن دیے۔
شاہنواز دھانی۔ تصویر:آئی این این
ابوظہبی ٹی ۱۰؍لیگ میں نادرن وارئیرز نے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے نئی آنے والی ٹیم اسپن اسٹالینز کو ایک سنسنی خیز میچ میں۴؍رن سے شکست دیدی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نادرن وارئیرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر۱۱۴؍اسکور کیے جس میں جانسن چارلس کی ناقابلِ تسخیر۵۵؍رنز کی اننگز نمایاں رہی۔
حضرت اللہ زازئی کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد چارلس نے جارحانہ انداز اپنایا۔ کولن منرو نے بھی۳۸؍ بال پرت۲۱؍رن کے ساتھ بھرپور ساتھ نبھایا۔ دونوں کے درمیان ۱۰۲؍ رنوں کی شاندار شراکت قائم ہوئی اور ٹیم نے مقررہ۱۰؍اوورز میں۱۱۴؍ رن بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز نے دھواں دار آغاز کیا۔ رحمن اللہ گرباز اور اویشکا فرنانڈو نے برق رفتاری سے رن بنا کر ٹیم کو تین اوورز میں ۱؍۴۸تک پہنچا دیا۔
گرباز۲۹(۱۱) اورفرنانڈو۳۳(۲۰) نے کھیل کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑنے کی بھرپور کوشش کی مگر تسکین احمد کے اہم اوورز، شمس کے بریک تھرو اور آخری اوور میں شاہنواز دھانی کی شاندار گیندبازی نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔آخری اوور میں اسٹالینز کو۸؍رن درکار تھے مگر انہوں نے صرف۲؍ رن دیے، سیف حسن اور ملز کو آئوٹ کیاجبکہ آخری گیند پر سیم بلنگز مطلوبہ شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے اور یوں وارئیرز نے میچ اپنے نام کر لیا۔