شاہ رخ خان: ’اوم شانتی اوم‘ ہندی سنیما کی ایک کلاسک فلم ہے۔ فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم رومانس، دوبارہ جنم اور کامیڈی کا امتزاج ہے، جو اسے بے حد تفریحی بناتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 17, 2026, 7:04 PM IST | New York
شاہ رخ خان: ’اوم شانتی اوم‘ ہندی سنیما کی ایک کلاسک فلم ہے۔ فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم رومانس، دوبارہ جنم اور کامیڈی کا امتزاج ہے، جو اسے بے حد تفریحی بناتا ہے۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور بین الاقوامی پلیٹ فارم مسلسل اس بات کی یاد دلاتے رہتے ہیں۔ جمعرات کو اکیڈمی نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی ایک تقریرکا ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’’قسمت کے بارے میں ایک بات… یہ کبھی خطا نہیں کرتی۔ فلم: اوم شانتی اوم (۲۰۰۷ء)، ہدایت کار: فرح خان، مصنفین: فرح خان، مشتاق شیخ اور میور پوری، اداکار: شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، ارجن رامپال، شریاس تلپڑے اور کرن کھیر۔
’اوم شانتی اوم‘ ہندی سنیما کی ایک کلاسک فلم ہے۔ فرح خان کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم رومانس، دوبارہ جنم اور مزاح کا ایک شاندار امتزاج ہے۔ شاہ رخ خان کی ڈبل رول والی اس فلم سے دپیکا پڈوکون نے اداکاری کی شروعات کی تھی۔ فلم ۱۹۷۰ء کی دہائی کے ایک اداکار اوم کی کہانی ہے، جو دہائیوں بعد اپنے دردناک ماضی اور کھوئے ہوئے عشق کا بدلہ لینے کے لیے دوبارہ جنم لیتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ٹاپ گن ۳‘‘ کی تصدیق، ٹام کروز ایک بار پھر’مَیورک مچل‘ کے کردار میں
یہ فلم شاندار سیٹس، کہانی اور یادگار گانوں کے ساتھ بالی ووڈ کو ایک خراجِ تحسین ہے۔ اس کی چمکدار سطح کے نیچے فلم انڈسٹری کے دقیانوسی تصورات اور سیلیبریٹی کلچر پر طنز بھی موجود ہے۔ ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم بے حد کامیاب رہی اور ایک کلاسک بن گئی، جس نے سنیما کا جشن مناتے ہوئے اس پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرنے والی ایک جدید بالی ووڈ کلاسک فلم کے طور پر اپنی جگہ بنا لی۔
اکیڈمی کی اس پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے آ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے شاہ رخ خان کی خوب تعریف کی۔ جبکہ کچھ نے لکھا کہ اس فلم کو آسکر مل جانا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا’’اب بھی آسکر کے لیے زیادہ دیر نہیں ہوئی۔ ‘‘ایک اور صارف نے لکھا’’کنگ کے سامنے آسکر بھی جھک جاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی
بات کریں شاہ رخ خان کی تو وہ آخری بار فلم ’جوان‘ میں نظر آئے تھے، جس کے لیے انہیں بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا تھا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ شیئر کیا، جنہیں فلم ۱۲؍ویں فیل‘ میں اپنی اداکاری کے لیے خوب سراہا گیا تھا۔ شاہ رخ خان جلد ہی فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے، جس میں کئی بڑے اداکار بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے شاہ رخ خان کو ’پٹھان‘ میں بھی ڈائریکٹ کیا تھا۔