• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

افغانستان اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ بارش کے باعث منسوخ

Updated: September 13, 2024, 5:44 PM IST | Greater Noida

جمعہ کو میچ کے پانچویں دن افسران نے صبح۸؍ بجے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

Greater Noida stadium Field.Photo:PTI
گریٹر نوئیڈا کے میدان کی حالت۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا واحد ٹیسٹ  منسوخ کر دیا گیا ہے۔جمعہ کو میچ کے پانچویں دن افسران نے صبح۸؍ بجے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں اس طرح کا آٹھواں معاملہ ہے جس میں بغیر ٹاس کے بغیر کوئی گیند پھینکے میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ۱۹۹۸ء میں بھی اسی طرح میچ منسوخ کیا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ گریٹر نوئیڈا میں اب بھی بارش ہو رہی ہے اور میچ کے حکام نے پانچویں دن کا کھیل منسوخ کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے دن دوپہر کو پچ کے ساتھ والے نیٹ میں چند گھنٹوں کی پریکٹس کے علاوہ ۵؍ دنوں میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں کی  تاہم پہلے دو دن تک زمین خشک نہیں ہوئی اور پانی نکالنے کا ناقص نظام بھی سامنے آیا۔ اے سی بی نے اس کیلئے  غیر موسم کی بارش کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ بغیر کوئی گیند پھینکے بغیرافغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے ہم نے ایشیائی دورے کی تیاری کا ایک بہترین موقع گنوا دیا ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور پورے کوچنگ اسٹاف میں مایوسی ہے۔
 اسٹیڈ نے کہاکہ ’’ہمیں ابھی سری لنکا کے خلاف دو ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میچ کھیلنے ہیں، جو ہماری تیاریوں کیلئے  ایک اچھا میچ ہو سکتا ہے۔ ہمارے لئے  سب سے مایوس کن بات یہ ہے کہ ہم نے تیاری کا موقع گنوا دیا حالانکہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن  شپ کا میچ نہیں تھا لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے ۵؍ دن تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع گنوا دیا۔ اگر یہ میچ ہوتا تو ہم بہترین کرکٹ دیکھ سکتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK