• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان کی ونڈیز پر تاریخی فتح، ابراہیم زدران اور درویش رسولی کی دھواں دھار بیٹنگ

Updated: January 20, 2026, 9:05 PM IST | Dubai

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران (ناٹ آؤٹ ۸۷؍رن ) اور درویش رسولی (۸۴؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو ۳۸؍رنز سے ہرا دیا۔ افغانستان کے ۱۸۱؍رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۴۳؍رنز بنا سکی۔

Afghanistan Team.Photo:INN
افغانستان ٹیم۔ تصویر:آئی این این

دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران (ناٹ آؤٹ ۸۷؍رن ) اور درویش رسولی (۸۴؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو ۳۸؍رنز سے ہرا دیا۔ افغانستان کے ۱۸۱؍رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں ۹؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۴۳؍رنز بنا سکی۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم آغاز اچھا نہ رہا۔ رحمان اللہ گرباز پہلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے اور جلد ہی صدیق اللہ اٹل بھی پویلین لوٹ گئے، جس سے اسکور ۲؍وکٹ پر ۱۹؍رن  ہو گیا۔ اس مشکل وقت میں درویش رسولی کریز پر آئے اور ابراہیم زدران کے ساتھ مل کر ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں کی درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان ۱۶۲؍ رنز کی ریکارڈ شراکت داری ہوئی، جس میں ۱۶؍ چوکے اور ۵؍ چھکے شامل تھے۔ ابراہیم زدران نے ۸۷؍ اور درویش رسولی نے ۸۴؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت افغانستان نے ۲۰؍ اوورز میں ۳؍وکٹ پر ۱۸۱؍رن  کا مجموعی اسکور ترتیب دیا۔
۱۸۲؍ رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ مجیب الرحمان نے پہلے ہی اوور میں برینڈن کنگ کو آؤٹ کر دیا، جبکہ جانسن چارلس (۲۷؍ رنز) بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے۔ پاور پلے کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا اسکور۳؍وکٹ ۴۵؍رن تھا جو جلد ہی راشد خان کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے۵؍وکٹ پر ۵۰؍ رن  ہو گیا۔ راشد نے شمرون  ہتمائر اور عامر جانگو کو لگاتار اوورز میں آؤٹ کیا۔

میچ کے آخری لمحات میںآغاز  کرنے والے کوئنٹن سیمپسن (۳۰؍رن) اور میتھیو فورڈ نے ۴۵؍ رنز کی شراکت سے امید جگائی، لیکن نور احمد نے ۱۸؍ویں اوور میں تین گیندوں کے اندر فورڈ اور موتی کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی کمر توڑ دی۔ ضیاء الرحمان شریفی نے ۲۰؍ویں اوور میں آخری وکٹ حاصل کر کے میچ کا خاتمہ کیا، انہوں نے ۳۶؍ رنز دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے:یہ تخلیقی دیوالیہ پن ہے: جاوید اختر نے فلم ’’بارڈر ۲‘‘ کے گانے دوبارہ کیوں نہیں لکھے

ہمیں نہیں معلوم کہ ہم ورلڈ کپ میں جائیں گے یا نہیں: بنگلہ دیشی کپتان
 بنگلہ دیش کے ٹی ۲۰؍ کپتان لٹن داس نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے جاری تنازع پر گہری تشویش اور بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ کھلاڑی اب تک اس بات سے لاعلم ہیں کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے بھی یا نہیں، اور اگر کھیلیں گے تو کس ملک میں۔بی پی ایل ایلیمنیٹر میں رنگ پور رائڈرز کی شکست کے بعد جب لٹن داس سے ورلڈ کپ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تلخ لہجے میں جواب دیا:  ’’کیا آپ کو یقین ہے کہ ہم ورلڈ کپ میں جا رہے ہیں؟ آپ کو نہیں معلوم، مجھے نہیں معلوم، ہم سب ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ اب تک کسی کھلاڑی کو یہ نہیں معلوم کہ ہم کس ملک جا رہے ہیں اور ہمارے مدمقابل کون ہیں۔ میری طرح پورا بنگلہ دیش اس وقت غیر یقینی کی صورتحال میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: ہندوستان نہ جانے کے فیصلے پر بنگلہ دیش قائم

لٹن داس نے انکشاف کیا کہ ہندوستان میں نہ کھیلنے یا وینیو تبدیل کرنے کے مطالبے جیسے اہم فیصلوں پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  نے کھلاڑیوں سے کوئی رائے نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ زندگی میں بہت سی چیزیں مثالی نہیں ہوتیں، لیکن حالات کے مطابق انہیں ماننا پڑتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK