سمئے رائنا نے اپنے اسٹل الائیو شو کے ذریعے واپسی کی، جس میں انہوں نے امیتابھ بچن پر ابھیشیک بچن کے تعلق سے ایک متنازع مذاق کیا۔ اس پر اعجاز خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سمئے رائنا کو ڈانٹا اور دھمکی بھی دی۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
سمئے رائنا نے اپنے اسٹل الائیو شو کے ذریعے واپسی کی، جس میں انہوں نے امیتابھ بچن پر ابھیشیک بچن کے تعلق سے ایک متنازع مذاق کیا۔ اس پر اعجاز خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سمئے رائنا کو ڈانٹا اور دھمکی بھی دی۔
انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع کے تقریباً ۱۴؍ مہینے بعد سمئے رائنا نے ایک بار پھر واپسی کی۔ کامیڈین نے سمیع رائنا اسٹل الائیو کے ذریعے زبردست کم بیک کیا۔ یہ ویڈیو آتے ہی یوٹیوب پر وائرل ہو گیا۔ اس نے پہلے ۲۴؍ گھنٹوں میں ہی ریکارڈ ویوز حاصل کیے۔ اس دوران روسٹ کرتے ہوئے سمئے رائنا نے امیتابھ بچن کا نام لے کر کئی باتیں کہیں، جس پر اعجاز خان نے انہیں تنبیہ کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لوئی ویتون نے۳ء۴؍لاکھ روپے میں ’اسپرنکلنگ کین‘ بیگ متعارف کرایا
سمئے رائنا کے ذہن میں آئے تھے غلط خیالات
اپنے اسٹل الائیو شو کے دوران، سمئے نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کے بی سی میں ابھیشیک سے متعلق ایک سوال امیتابھ سے پوچھنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ کامیڈین نے تسلیم کیا کہ ان کے ذہن میں اکثر کئی `الٹے سیدھے خیالات آتے ہیں، مگر وہ انہیں زبان پر نہیں لاتے۔ انہوں نے اپنا مذاق شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ امیتابھ سے پوچھنے والے تھے کہ’’ سر، آپ نے اتنا پولیو کا اشتہار کیا، پھر بھی اپنے بیٹے کو اپنے پاؤں پر کیوں نہیں کھڑا کر پائے؟‘‘
یہ بھی پڑھئے:یَش چوپڑہ فاؤنڈیشن نے ہندی فلم انڈسٹری کے ورکرز کے بچوں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کیا
سمئے رائنا پر برسے اعجاز خان
اب اس پر اعجاز خان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اعجاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب اس بدتمیز آدمی کو میں کیا کہوں؟ یہ شاید اپنے ماں باپ سے بھی ایسے ہی بات کرتا ہوگا۔‘‘اعجاز نے بتایا کہ بگ بی اس مذاق سے ناراض ہیں اور انہوں نے غصے بھرے لہجے میں کہا’’بیٹا، ذرا عزت سے رہو۔ مجھے دکھائی مت دینا۔‘‘اس کے علاوہ سمئے نے بتایا کہ انہوں نے شو میں کئی باتیں جھوٹ بھی بولی تھیں۔