النصر کلب نے چمپئن لیگ میں الریان کو۱۔۲؍سے مات دی۔
EPAPER
Updated: October 02, 2024, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi
النصر کلب نے چمپئن لیگ میں الریان کو۱۔۲؍سے مات دی۔
کرسٹیانو رونالڈو کے گول سے کی بدولت سعودی عرب کےفٹبال کلب النصر نے پیر کی دیر رات اے ایف سی چمپئن لیگ کے ایلیٹ گروپ مرحلے کے میچ میں قطر کے الریان فٹبال کلب کو ۱۔۲؍ گول سے شکست دے دی۔ ۵؍ بار کے بیلون ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو وائرل انفیکشن کی وجہ سے ٹیم کے پہلے میچ میں نہیں کھیل سکے تھے، جو دو ہفتے قبل عراق کے الشورتا کے خلاف۱۔۱؍ گول سے ڈرا ہوا تھا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے میچ میں ان کے ساتھ سادیو مانے بھی بہترکھیل کا مظاہرہ کیا۔
پیر کی دیر رات ان کا ایک گول آف سائیڈ رہا لیکن میچ ختم ہونے سے۱۴؍ منٹ قبل انہوں نے ایک اور گول کر کے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ لیورپول فٹبال کلب کے سابق فارورڈ سادیو مانے نے ہاف ٹائم سے عین قبل النصر فٹبال کلب کو برتری دلائی جب کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اسے۰۔۲؍ گول کر دیا۔
میچ کے اختتام سے ۳؍ منٹ قبل راجر گوڈس نے الریان کی جانب سے ایک گول کیا لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔الریان کی جانب سے برابری کا گول کرنے کی پوری کوشش ہوئی لیکن اس کے کھلاڑی النصر کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔ دیگر میچوں میں سعودی عرب کے الاہلی فٹبال کلب نے متحدہ عرب امارات کے الوسل کو ۰۔۲؍ گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ قطر کے السعد نے ایران کے استقلال کو اسی فرق سے شکست دی۔ ایران کے پرسیپولیس اور ازبکستان کے پختاکور کے درمیان میچ۱۔۱؍ گول سے برابر رہا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔
النصر فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو اچھے فارم میں ہیں وہ مسلسل گول کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سعودی کی پرو لیگ میں بھی گول کئے تھے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا تھا۔ وہ اس وقت سعودی پرو لیگ میں ٹاپ اسکورر ہیں۔ میچ کے بعد اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ میں اس وقت ٹیم کیلئے اچھا کھیل رہا ہوں۔ میرے خیال میں میرا فارم لو ٹ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بہت سے خطاب جیتنے کے ارادے سے کھیل رہے ہیں اور مجھے امید ہےکہ ٹیم اس معاملے میں میرا ساتھ ضرور دے گی۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی گول کر رہے ہیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔