Updated: September 07, 2026, 6:00 PM IST
| New York
دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے ۲۰؍ویں سیڈ یافتہ ٹامی پال کو سیدھے سیٹوں میں ۴۔۶، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنے پانچویں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ٹاپ سیڈ یافتہ آرینا سبالینکا نے امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرا کر مسلسل چھٹے سال آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔
کارلوس الکاراز۔تصویر:ایکس
دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے ۲۰؍ویں سیڈ یافتہ ٹامی پال کو سیدھے سیٹوں میں ۴۔۶، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنے پانچویں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ٹاپ سیڈ یافتہ آرینا سبالینکا نے اتوار کو امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرا کر مسلسل چھٹے سال آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔ سبالینکا اور ٹاؤن سینڈ نے پہلے پانچ گیمز میں ایک دوسرے کی سروس توڑی۔ دو بار کی یو ایس اوپن چیمپئن سبالینکا ۲۔۵؍ سے آگے تھیں، جس کے بعد ٹاؤن سینڈ نے دو گیمز جیتے، لیکن سبالینکا نے اپنی سروس پر فور ہینڈ ونر کے ساتھ سیٹ اپنے نام کر لیا۔ دوسرے سیٹ میں ٹاؤن سینڈ نے پہلے سروس توڑی اور ۱۔۳؍کی برتری حاصل کرلی، لیکن اس کے بعد سبالینکا نے مسلسل پانچ گیمز جیتے۔سبالینکا، جو مسلسل ۹۹؍ ہفتوں تک نمبر وَن رینکنگ پر رہیں (جو اب تک کا چھٹا سب سے طویل عرصہ ہے)، نے کہا کہ اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے لوگ جیسا سوچتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا’’شاید لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ اس معیار کو برقرار رکھنا ذہنی اور جسمانی طور پر کتنا مشکل ہے۔ ذہنی طور پر، میں ان باتوں سے دور رہتی ہوں، کیونکہ جس لمحے آپ اس کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں، آپ اپنی لے (ردھم) کھو دیتے ہیں۔‘‘
سبالینکا کا اگلا مقابلہ چیک جمہوریہ کی چھٹی سیڈ یافتہ لِنڈا نوسکووا سے ہوگا، جنہوں نے یوکرین کی ۱۱؍ویں سیڈ یافتہ مارٹا کوستیوک کو۵۔۷، ۷۔۵، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنے پہلے یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
سبالینکا نے کہا’’لِنڈا کا کھیل کا انداز بہت جارحانہ ہے۔ وہ بہت اچھی سروس کر رہی ہیں اور بہت تیزی سے کھیل رہی ہیں۔ اس پاور اور انرجی کا سامنا کرنے کے لیے آپ کو بہت نیچے جھک کر کھیلنا ہوگا۔ میں نے ان کے خلاف کچھ میچ کھیلے ہیں، اور وہ آسان میچ نہیں تھے۔‘‘تیسری سیڈ جیسیکا پیگولا نے رومانیہ کی ۱۶؍ ویں سیڈ سورانا سرسٹیا کو ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر لگاتار تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی کی۔
یہ بھی پڑھئے:کارتک آرین کی ’کیپٹن انڈیا‘ نے پانچ سالہ تاخیر کے بعد آخرکار پرواز شروع کی
مردوں کے ڈرا میں، پال کے خلاف۴۔۶،۴۔۶، ۳۔۶؍سے جیت کے بعد، الکاراز نے کہا کہ اس جیت سے انہیں پتہ چلا کہ ان کا کھیل کس سطح پر ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ میں اس وقت کہاں ہوں۔ ٹومی پال کو ہرانا ہمیشہ یہ دیکھنے کا ایک اچھا طریقہ ہے کہ آپ کہاں ہیں، اور میں نے آج جو کچھ کیا اس سے میں بہت خوش ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے بہت اچھی سروس ریٹرن کی۔ آج میں نے کھیل کو اچھی طرح سمجھا، ہر لمحہ کیا کرنا ہے اور صحیح چیزوں کو کیسے استعمال کرنا ہے، یہ مجھے معلوم تھا۔ اس لیے میں بہت خوش ہوں۔
یہ بھی پڑھئے:تنقیدوں کے باوجود لبوشین آسٹریلیا کے دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
۱۱؍ویں سیڈ فرانسس ٹیافو نے روس کے ساتویں سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو۶۔۷، ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے دی۔ اب ان کا مقابلہ ہم وطن ایلکس مائیکلسن سے ہوگا جنہوں نے ارجنٹائنا کے ۲۷؍ ویں سیڈ ٹامس مارٹن ایچیوری کو۶۔۷، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی تھی۔ آٹھویں سیڈ امریکہ کے بین شیلٹن نے سیدھے سیٹوں میں اسٹیفانوس ستسیپاس کو شکست دے کر کوارٹر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ ہیی مردوں کے سنگلز میں چیمپئن کا ۲۳؍سالہ انتظار ختم ہونے سے گھریلو امیدیں بھی برقرار ہیں۔ شیلٹن نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونان سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی نمبر ۳؍ کو۲۔۶، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر آخری آٹھ میں جگہ پکی کرلی۔