Updated: August 05, 2026, 10:07 PM IST
| Cincinati
اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے امریکی اوپن میں اپنے خطاب کے دفاع کے لیے مکمل فٹنیس حاصل کرنے کی غرض سے سنسناٹی اوپن ۲۰۲۶ء سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ سات گرینڈ سلیم سنگلز خطابات جیتنے والے الکاراز اس بار اپنے اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ خطاب کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔
کارلوس الکاراز۔تصویر:ایکس
اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے امریکی اوپن میں اپنے خطاب کے دفاع کے لیے مکمل فٹنیس حاصل کرنے کی غرض سے سنسناٹی اوپن ۲۰۲۶ء سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ سات گرینڈ سلیم سنگلز خطابات جیتنے والے الکاراز اس بار اپنے اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ خطاب کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔ یہ اعلان مین ڈرا کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:بچپن سے ہی تاریخ میرا پسندیدہ مضمون رہا ہے: رِچاچڈھا
۲۳؍ سالہ الکاراز اپریل میں بارسلونا اوپن کے بعد سے کلائی کی چوٹ کے باعث کوئی مقابلہ نہیں کھیل سکے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ رولانڈ گیروس اور ومبلڈن میں بھی شرکت نہیں کر پائے۔ ان کی پوری توجہ اب سیزن کے آخری گرینڈ سلیم امریکی اوپن پر مرکوز ہے، جہاں وہ دفاعی چیمپئن ہیں۔
سنسناٹی اوپن سے دستبرداری کے باعث الکاراز گزشتہ سال حاصل کیے گئے ۱۰۰۰؍ رینکنگ پوائنٹس سے محروم ہو جائیں گے، جبکہ عالمی نمبر ایک یانک سنر سے ان کا فاصلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ دوسری جانب الیگزینڈر زویریف بھی ان کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں الکاراز اے ٹی پی درجہ بندی میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ جائیں گے۔ چار ماہ تک کوئی مسابقتی میچ نہ کھیلنے کے بعد سیدھا بیسٹ آف فائیو فارمیٹ میں امریکی اوپن کھیلنا الکاراز کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ سنسناٹی اوپن ۱۳؍ سے ۲۳؍ اگست تک کھیلا جائے گا جبکہ امریکی اوپن کا مرکزی مقابلہ ۳۰؍ اگست سے ۱۳؍ ستمبر ۲۰۲۶ءتک جاری رہے گا۔
وینس ولیمز امریکی اوپن ۲۰۲۶ء کے مکسڈ ڈبلز میں واپسی کریں گی
چار مرتبہ کی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ اور سات گرینڈ سلیم سنگلز خطابات کی فاتح وینس ولیمز امریکی اوپن ۲۰۲۶ء میں واپسی کرتے ہوئے الیگزینڈر ببلک کے ساتھ مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ سال فین ویک کے دوران مکسڈ ڈبلز کو شاندار پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس سال بھی یہ مقابلے ٹورنامنٹ کی نمایاں کشش ہوں گے۔ گزشتہ سال آرتھر ایش اسٹیڈیم میں سیمی فائنل اور فائنل دیکھنے کے لیے دو روز میں ۷۸؍ ہزار شائقین پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ظہیر خان کی اینکر اسپورٹس اے بی نے جافنا کنگز ٹیم کو خرید لیا
بہترین مشترکہ سنگلز درجہ بندی رکھنے والی چھ جوڑیوں کو براہ راست مین ڈرا میں جگہ ملے گی، جبکہ امریکی ٹینس ایسوسی ایشن آٹھ جوڑیوں کو وائلڈ کارڈ دے گی۔ آخری دو ٹیموں کا فیصلہ ۲۴؍ اگست کو ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے ہوگا۔وینس ولیمز مکسڈ ڈبلز سے قبل سنسناٹی اوپن ۲۰۲۶ء میں اپنی بہن اور اولمپک طلائی تمغہ یافتہ سرینا ولیمز کے ساتھ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں بھی حصہ لیں گی۔