سابق ہندستانی تیز گیند باز ظہیر خان اور صنعت کار ناگیندر سدوتام کی مشترکہ ملکیت والی اینکر اسپورٹس اے بی کمپنی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز جافنا کنگز کو حاصل کر لیا ہے۔ اب ٹیم کا نیا نام `اینکر جافنا کنگز ہوگا۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 8:03 PM IST | New Delhi
سابق ہندستانی تیز گیند باز ظہیر خان اور صنعت کار ناگیندر سدوتام کی مشترکہ ملکیت والی اینکر اسپورٹس اے بی کمپنی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز جافنا کنگز کو حاصل کر لیا ہے۔ اب ٹیم کا نیا نام `اینکر جافنا کنگز ہوگا۔
سابق ہندستانی تیز گیند باز ظہیر خان اور صنعت کار ناگیندر سدوتام کی مشترکہ ملکیت والی اینکر اسپورٹس اے بی کمپنی نے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی فرنچائز جافنا کنگز کو حاصل کر لیا ہے۔ اب ٹیم کا نیا نام `اینکر جافنا کنگز ہوگا۔ اینکر اسپورٹس اے بی کے کنٹرول سنبھالنے کے ساتھ ہی جافنا کنگز ایک بار پھر منظم انتظامیہ کے تحت واپس آ گئی ہے۔ ۲۳؍ جولائی سے یہ ٹیم سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) اور ایل پی ایل کے حقوق ہولڈر انوویشن پروڈکشن گروپ (آئی پی جی) کے ہنگامی کنٹرول میں تھی، کیونکہ پچھلے مالکان کا معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ اس حصول کے ساتھ ہی جافنا کنگز اب اینکر اسپورٹس اے بی کے بڑھتے ہوئے عالمی ملٹی کلب اسپورٹس نیٹ ورک کا حصہ بھی بن گئی ہے۔
آئی پی جی کی پریس ریلیز کے مطابق’’اس حصول سے اینکر اسپورٹس کے بین الاقوامی پروگرام کو مضبوطی ملی ہے۔ اس کے تحت پہلے سے ہی بلجیم کی یورپین ٹی ۲۰؍پریمیئر لیگ میں اینٹورپ اینکرز اور کنیڈا کی سپر ۶۰؍ لیگ میں وینکوور اینکرز کی مرد اور خواتین ٹیمیں شامل ہیں۔‘‘‘
یہ تبدیلی جافنا کنگز کے پچھلے مالک اسپورٹس کمیون کا معاہدہ ختم ہونے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں ہوئی ہے۔ اسپورٹس کمیون کے شریک مالک، ہندوستان کے سابق انڈر ۱۹؍ کرکٹر منجوت کالرا اور کاروباری مینک گوئل تھے۔ کالرا کو ۱۶؍ جولائی کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں، جبکہ گوئل کا کوئی پتہ نہیں ہے۔ اسپورٹس کمیون نے مئی میں جافنا کنگز کی ملکیت سنبھالی تھی۔ اس سے پہلے ۲۰۲۱ء سے ۲۰۲۵ء تک یہ فرنچائز لائیکا گروپ کے پاس تھی جبکہ ابتدائی ایل پی ایل سیزن میں ٹیم کی ملکیت آرنالڈ آنندن اور راہل سود کی قیادت والے گروپ کے پاس تھی۔ ان تمام مالکانہ ادوار کا خاتمہ مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا نہ کر پانے کی وجہ سے ہوا۔ کالرا کی گرفتاری کے بعد ایس ایل سی اور آئی پی جی کو مداخلت کرنی پڑی، ہنگامی فنڈز جاری کرنے پڑے اور موجودہ سیزن میں ٹیم کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینا پڑا۔
Zaheer Khan joins Jaffna Kings as co-owner in LPL acquisition
— NationPress (@np_nationpress) August 4, 2026
Zaheer Khan becomes co-owner of LPL`s Jaffna Kings after Anchor Sports AB completes acquisition of the four-time champions, who are rebranded as Anchor Jaffna Kings.https://t.co/5ScYCRjMfv pic.twitter.com/Ashwq6ua9h
اس حصول کے حوالے سے ناگیندر سدوتام نے کہا’’یہ ہمارے لیے ایک اہم قدم ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ روایت انتہائی شاندار ہے اور ایل پی ایل نے کم وقت میں خود کو ایک بہترین اور مسابقتی لیگ کے طور پر قائم کیا ہے۔ اینکر جافنا کنگز ہمارے عالمی ویژن کا ایک فطری حصہ ہوگی۔ ہم اس ٹیم میں سرمایہ کاری کرنے اور لیگ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:تیسرا دن گیند بازوں کے نام رہا، پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط
ظہیر خان نے کہا’’میں ہمیشہ سے سری لنکا سے ابھرنے والی بہترین اور متنوع گیند بازی کی صلاحیت کا مداح رہا ہوں۔ اس ملک میں کھیلنے اور وقت گزارنے کی میری کئی یادیں ہیں۔ اب ایک مالک کے طور پر سری لنکن کرکٹ کا حصہ بننا میرے لیے انتہائی پرجوش ہے اور میں اینکر جافنا کنگز کے ساتھ اپنے نئے سفر کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ ایل پی ایل ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمنتھا ڈوڈنویلا نے کہا’’ظہیر خان جیسے لیجنڈز کا اینکر جافنا کنگز سے جڑنا لیگ کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ ان کا تجربہ اور رہنمائی سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ انتہائی فائدے مند ثابت ہوگی۔‘‘