• Thu, 02 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

الجیریا کی صفیہ جلال اورایران کے سعید افروز نے عالمی ریکارڈ بنائے

Updated: October 02, 2025, 4:37 PM IST | New Delhi

سعید افروز (ایران) نے جمعرات کو انڈین آئل نئی دہلی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ۲۰۲۵ء میں مردوں کے جیولن تھرو ایف ۳۴؍ فائنل اور صفيہ جلال (الجیریا) نے خواتین کے شاٹ پوٹ ایف ۵۷؍ ایونٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

Spain`s Athlete Gabriela Michell Navarro.Photo:PTI
اسپین کی ایتھلیٹ مشیل گیبرئیلا۔ تصویر:پی ٹی آئی

 سعید افروز (ایران) نے جمعرات کو انڈین آئل نئی دہلی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ۲۰۲۵ء میں مردوں کے جیولن تھرو ایف ۳۴؍ فائنل اور صفيہ جلال (الجیریا) نے خواتین کے شاٹ پوٹ ایف ۵۷؍ ایونٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ 
سعید افروز نے۲۰۲۴ء میں کوبے میں قائم کیے گئے ۱۶ء۴۱؍ میٹر کے اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے ۵۲ء۴۱؍ میٹر کا عالمی ریکارڈ حاصل کیا، جب کہ صفیہ جلال نے۶۷ء۱۱؍ میٹر کا عالمی ریکارڈ بناتے  ہوئے ۲۰۲۴ء میں قائم کردہ۶۲ء۱۱؍ میٹر کے اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر کرتے ہوئے۲۰۲۴ء میں عالمی ریکارڈ ۲۵۱؍ کا اضافہ کرتے ہوئے یہاں پر نئے ریکارڈقائم کئے ہیں۔ انڈین آئل نئی دہلی ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن  شپ۲۰۲۵ء میں اب تک۶۵؍ نئے چمپئن  شپ کے ریکارڈ قائم ہو چکے ہیں۔ 
ورلڈ چمپئن شپ میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف ۳۷؍ ایونٹ کے فائنل میں اپنے آغاز میں ہندوستان کے۱۹؍ سالہ ہنی کے لیے یہ مایوس کن انجام تھا۔ وہ اپنے ابتدائی تھرو سے مقابلہ میں تھے لیکن جاپان کے یاماتو شیمبو نے فائنل راؤنڈ میں چوتھے مقام سے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جس نے روہتک کے کھلاڑی کو پوڈیم سے باہر کر دیا۔ 
ہینی نے پہلے راؤنڈ کے بعد۲۲ء۵۱؍  میٹر کی تھرو کے ساتھ شروعات کی، لیکن تھرونگ دائرے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں ناکام رہے۔ میکسیکو کے لوئس کارلوس لوپیز نے اپنی دوسری کوشش میں ۵۹ء۵۶؍میٹر کی فاتح تھرو تیار کی، جو کہ ایک نیا  چمپئن  شپ ریکارڈ ہے۔ چوتھے راؤنڈ میں یوکرین کی مائکولا ژابنیاک نے۷۰ء۵۲؍ میٹر تھرو کے ساتھ انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ 
یاماتو شیمبو نے اپنی آخری کوشش میں۵۰ء۵۴؍ میٹر کی ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھریلو کھلاڑی کو چوتھے نمبر پر چھوڑ دیا۔ ہینی کے پاس صبح کے اپنے بہترین تھرو کے ساتھ تمغہ جیتنے کا موقع تھا، لیکن میدان میں سب سے کم عمر حریف پر دباؤ بڑھتا دکھائی دے رہا تھا اور وہ صرف۳۴ء۴۶؍  میٹر ہی طے کر پائے، جو ان کے ۴؍ درست تھرو میں سب سے کم تھا۔ 
جن ہوا کی۱۵۰۰؍ میٹرٹی ۵۴؍ فائنل میں  چمپئن  شپ کی ریکارڈ فتح نے چین کو میڈل اسٹینڈنگ میں برازیل کو پیچھے چھوڑنے کی امید کی کرن روشن کر دی تھی، لیکن یہ امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب جمعرات کی صبح برازیل نے فائنل دو گولڈ میڈل جیت لیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK