امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی تھیٹریکل فلم ’’وائب‘‘ کا نیا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بنی یہ ہائی اسٹیکس ایکشن کامیڈی فلم اپنے منفرد کرداروں اور دلچسپ کہانی کے ساتھ شائقین کے درمیان تجسس بڑھا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai
امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی تھیٹریکل فلم ’’وائب‘‘ کا نیا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بنی یہ ہائی اسٹیکس ایکشن کامیڈی فلم اپنے منفرد کرداروں اور دلچسپ کہانی کے ساتھ شائقین کے درمیان تجسس بڑھا رہی ہے۔
امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی تھیٹریکل فلم ’’وائب‘‘ کا نیا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ کنال کھیمو کی ہدایت کاری میں بنی یہ ہائی اسٹیکس ایکشن کامیڈی فلم اپنے منفرد کرداروں اور دلچسپ کہانی کے ساتھ شائقین کے درمیان تجسس بڑھا رہی ہے۔ پوسٹر کے ساتھ ہی یہ سوال بھی کھڑا ہوتا ہے کہ آخر اس انوکھی جوڑی کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:شرمیلا ٹیگور کے بیان پر کنگنا رناوت کا ردعمل، کہا’’ہندو مسلم ذہنیت سے باہر آئیں‘‘
نئے پوسٹر میں پریتی زنٹا زبردست باس لیڈی کے انداز میں نظر آ رہی ہیں جبکہ کنال کھیمو، اسپرش شریواستو اور ونشیکا دھیر کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹر سے اشارہ ملتا ہے کہ چاروں کسی ایسی مصیبت میں پھنس چکے ہیں جو اب ان کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جو روٹ نے سچن تینڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرلی، پاکستان کے خلاف نصف سنچری
’’ وائب‘‘ کی کہانی دو جگری دوستوں کے ارد گرد گھومتی ہے، جن کی سیدھی سادھی زندگی اچانک ایک انجان اور ہائی انرجی ایڈونچر میں بدل جاتی ہے۔ یہ سفر نہ صرف ان کی جان بچانے کی صلاحیت کا امتحان لیتا ہے، بلکہ ان کی دوستی کو بھی کسوٹی پر کھڑا کرتا ہے۔کنال کھیمو نے فلم کی کہانی لکھنے کے ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ فلم کی پروڈکشن کنال کھیمو اور چراغ نہلانی نے ڈرونگو فلمز کے بینر تلے کی ہے۔ فلم میں کنال کھیمو کے ساتھ پریتی زنٹا، اسپرش شریواستو اور نئی اداکارہ ونشیکا دھیر مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ایمیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی یہ فلم ۱۸؍ ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔