شہر کے کھوبرگڑے نگر علاقے میں چند روز قبل ایک نابالغ بچی کے ساتھ پیش آنے والے سنگین جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 12:45 PM IST | ZA Khan | Nanded
شہر کے کھوبرگڑے نگر علاقے میں چند روز قبل ایک نابالغ بچی کے ساتھ پیش آنے والے سنگین جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
شہر کے کھوبرگڑے نگر علاقے میں چند روز قبل ایک نابالغ بچی کے ساتھ پیش آنے والے سنگین جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ونچت بہوجن اگھاڑی کے عہدیداروں نے متاثرہ بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں حوصلہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انصاف ملنے تک پارٹی انکے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق کھوبرگڑے نگر علاقے میں رہنے والی نابالغ بچی کو مبینہ طور پر چاقو کا خوف دکھا کر ۲۸؍ سالہ ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔معلوم ہوکہ ملزم کا پہلے سے ہی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ نابالغ اور ذہنی طور پر معذور بچی کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کے سبب معاملے کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔واقعہ سامنے آنے کے بعد ونچت بہوجن اگھاڑی کے کارپوریٹر نمائندے کُل دیپ راکشسمارے اور دیگر عہدیداروں نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا۔ خاندان کو قانونی اور سماجی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاملے میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو، اس کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ اور پیروی شروع کی گئی۔ونچت بہوجن اگھاڑی کے عہدیداروں نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھئے:۹؍سال سے بند آزاد میدان کے متعدد پچوں کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاری
دریں اثنا، پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے ملزم آدیناتھ جادھو کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم ونچت بہوجن اگھاڑی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ صرف گرفتاری سے معاملہ ختم نہیں ہوتا، بلکہ متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کے لئے مکمل تفتیش شفاف اور تیز رفتاری سے انجام دیا جانا ضروری ہے۔عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ معاملے سے متعلق شواہد کے تحفظ، متاثرہ بچی کی سلامتی، خاندان کو ضروری مدد فراہم کرنے اور عدالتی کارروائی میں مناسب پیروی پر انتظامیہ سنجیدگی سے توجہ دے۔ونچت بہوجن آگھاڑی کے ضلع صدر شنکر مہاجن، رہنما شیوا نرنگلے، کارپوریٹر ایڈوکیٹ شیخ بلال اور دیگر عہدیداروں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات دریافت کیں۔