• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیائی ویمن کرکٹ کے ایک عہد کا خاتمہ، ایلیسا ہیلی کا سبکدوشی کا اعلان

Updated: January 14, 2026, 12:47 PM IST | Agency | Sydney

ہندوستان کیخلاف گھریلو سیریز کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی ، ۱۶؍ سالہ کریئر میں انہوں نے کئی بڑے سنگ میل حاصل کئے ہیں۔

Australia`s legendary player Alicia Healy has announced her retirement after much deliberation. Picture: INN
آسٹریلیا کی مایہ ناز کھلاڑی ایلیسیا ہیلی نے بہت سوچ سمجھ کر سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔ تصویر: آئی این این
آسٹریلیا کی خاتون ٹیم کی کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک، ایلیسا ہیلی نے  ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۳۵؍ سالہ اسٹار کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کھیل کو چھوڑنے کا بالکل درست وقت ہے۔ایلیسا ہیلی کا ۱۶؍ سالہ طویل کیریئر کامیابیوں سے بھرا رہا ہے۔  انہوں نے اپنے بین الاقوامی سفر کا آغاز ۲۰۱۰ء میں کیا تھا۔ ۲۹۵؍ انٹرنیشنل میچوں میں ۷؍ ہزار سے زائد رنز اسکور  کئے جو ان کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے  وکٹوں کے پیچھے ریکارڈ ۲۷۵؍ شکار (آؤٹ)  کئے۔  ایلیسا ہیلی نے ۲۰۲۳ء میں ٹیم کی مستقل قیادت سنبھالی تھی اور تب سے اب تک انہوں نے کنگارو ٹیم کو تقریباً ناقابل تسخیر بنادیا تھا۔
  وہ آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مشیل اسٹارک کی اہلیہ ہیں اور کرکٹ کی دنیا میں اس جوڑی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایلیسا ہیلی نے کہاکہ ’’میں ابھی بھی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن شاید مقابلے کی وہ بھوک  اب کم ہو گئی ہے۔ اس لیے میں نے ملے جلے جذبات کے ساتھ کرکٹ سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے ‘‘ واضح رہے کہ وہ  ہندوستان کے خلاف آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر  ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کریں گی۔ان کے اس اعلان پر کرکٹ دنیا نے  زبردست خیرمقدم کیا ہے اور انہیں کرکٹ کا بہترین سفیر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK