• Sun, 18 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

این سے ینگ نے اپنی بادشاہت برقرار رکھی، لن چون ای نے مردوں کا خطاب جیتا

Updated: January 18, 2026, 9:06 PM IST | New Delhi

دفاعی چیمپئن اور دنیا کی نمبر ون کھلاڑی این سے ینگ نے انڈیا اوپن ۲۰۲۶ء میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ہے، جبکہ مردوں کے زمرے میں تائپے کے لن چون ای نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

Young.Photo:PTI
آن سے ینگ۔ تصویر:پی ٹی آئی

دفاعی چیمپئن اور دنیا کی نمبر ون کھلاڑی این سے ینگ نے انڈیا اوپن ۲۰۲۶ء میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی ہے، جبکہ مردوں کے زمرے میں تائپے کے لن چون ای نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ کوریا کی این سے ینگ نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی گیم ہارے بغیر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ فائنل میں ان کا سامنا چین کی وانگ ژی ای سے تھا۔ 
۲۳؍ سالہ این سے ینگ نے بہترین نیٹ گیم اور جارحانہ شاٹس کے ذریعے چینی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ زیادہ اٹیکنگ کھیلنے پر تھی جو کارگر ثابت ہوئی۔چینی تائپے کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے لن چون ای نے تیسری سیڈ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کو محض ۳۸؍ منٹ میں شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ اسکور۱۰۔۲۱، ۱۸۔۲۱؍ رہا۔یہ لن چون ای کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور سپر۷۵۰؍ ٹائٹل ہے۔ انہوں نے دوسرے گیم میں۱۵۔۱۸؍ کے اسکور پر پیچھے ہونے کے باوجود مسلسل۵؍ پوائنٹس جیت کر فتح سمیٹی۔ مکسڈ ڈبلز کا فائنل سب سے سنسنی خیز رہا جہاں تھائی لینڈ کی جوڑی نے دوسرے گیم میں چار میچ پوائنٹس بچا کر شاندار واپسی کی اور میچ  جیتا۔چین نے ڈبلز مقابلوں میں اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کے ٹائٹلز اپنے نام کیے۔ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے  زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ نے دہلی کے شائقین کو عالمی معیار کا کھیل دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھئے:نیول ٹاٹا کی سر رتن ٹاٹا ٹرسٹ میں تقرری کی کوشش پھر ناکام

اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں دوران میچ ملبہ نیچے آ گرا
نئی دہلی میں کھیلے جا رہے انڈیا اوپن سپر ۷۵۰؍ ٹورنامنٹ کے دوران اس وقت سنسنی پھیل گئی جب خواتین کے ڈبلز سیمی فائنل کے دوران کورٹ نمبروَن  کی چھت سے اچانک ملبہ نیچے آ گرا۔ اس واقعہ  کے فوراً بعد کھیل کو روک کر اسٹیڈیم کی ہنگامی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیا جب ٹاپ سیڈیڈ چینی جوڑی لیو شینگشو اور ٹین ننگ کا مقابلہ جنوبی کوریا کی جوڑی بیک ہا نا اور لی سو ہی سے جاری تھا۔ جب چینی کھلاڑی سروس کرنے کی تیاری کر رہی تھیں، تو اوپر سے ملبہ عین کورٹ کے بیچوں بیچ آ گرا۔

یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر ڈربی: یونائیٹڈ نے سٹی کواولڈ ٹریفورڈ میں مات دی


کھلاڑی حیرت اور خوف کے عالم میں فوری طور پر کورٹ سے باہر نکل گئیں، جس کے بعد صفائی کے عملے کو طلب کیا گیا اور کئی منٹ کے تعطل کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہو سکا۔ اس واقعہ نے ٹورنامنٹ کے انتظامات اور اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے پہلے سے جاری بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔ کورٹ پر پرندوں کی بیٹ، اسٹیڈیم میں گندگی اور احاطے میں آوارہ جانوروں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔تماشائیوں کے گیلری میں بندروں کے دیکھے جانے سے کھلاڑیوں اور شائقین کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK