Updated: January 18, 2026, 7:02 PM IST
| Manchester
مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری منیجر کے طور پر مائیکل کیرک کا دوسرا دورِ اقتدار کسی خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ ۱۹۸؍ویں مانچسٹر ڈربی میں یونائیٹڈ نے اپنے روایتی حریف مانچسٹر سٹی کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نہ صرف بالادستی ثابت کر دی بلکہ سٹی کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔
مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این
مانچسٹر یونائیٹڈ کے عبوری منیجر کے طور پر مائیکل کیرک کا دوسرا دورِ اقتدار کسی خواب سے کم ثابت نہ ہوا۔ ۱۹۸؍ویں مانچسٹر ڈربی میں یونائیٹڈ نے اپنے روایتی حریف مانچسٹر سٹی کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر نہ صرف بالادستی ثابت کر دی بلکہ سٹی کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں کو بھی شدید دھچکا پہنچایا۔روبن آموریم کی برطرفی کے بعد ذمہ داری سنبھالنے والے کیرک نے ٹیم میں نئی روح پھونک دی۔ اولڈ ٹریفورڈ کے تاریخی میدان میں یونائیٹڈ شروع سے ہی حاوی رہی۔
ہیری میگوائر کا ہیڈر گول پوسٹ سے ٹکرا گیا جبکہ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے آف سائیڈ کی بنیاد پر یونائیٹڈ کے دو گول مسترد کر دیئے۔ سٹی کے گول کیپر ڈوناروما نے شاندار بچاؤ کر کے اسکور برابر رکھا۔ برونو فرنانڈیس کے ایک تیز رفتار جوابی حملے پر برائن مبیومو نے بائیں پیر سے نپا تلا شاٹ لگا کر گیند کو جال ہی میں پہنچا دیا، جس سے پورا اسٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا۔ متبادل کھلاڑی میتھیوس کنہا کے کراس پر پیٹرک ڈورگو نے قریب سے گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا اور یونائیٹڈ کی جیت پر مہر لگا دی۔
یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناؤت کی اے آر رحمان پر شدید تنقید، موسیقار کو ’’متعصب اور نفرت انگیز‘‘ قرار دیا
میچ کے بعد مائیکل کیرک کے چہرے پر فاتحانہ مسکراہٹ تھی جبکہ اسٹینڈز میں موجود لیجنڈری منیجر سر ایلکس فرگیوسن بھی اپنی ٹیم کی اس پرفارمنس پر بے حد خوش دکھائی دیئے۔ کیرک نے کہا کہ میں اس سے بہتر آغاز کی خواہش نہیں کر سکتا تھا۔ لڑکوں نے ٹیکٹیکل اور جذباتی طور پر ہر چیلنج کا مقابلہ کیا۔ اولڈ ٹریفورڈ واقعی ایک جادوئی جگہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:روہت شرما اور وراٹ کوہلی اگلے ۶؍ ماہ تک ہندوستان کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلیں گے
کیپٹلز کی تاریخی واپسی،پلے آف ریس میں نئی جان ڈال دی
ایس اے۲۰؍ کے دلچسپ مقابلوں نے پلے آف کی دوڑ کو انتہائی سنسنی خیز بنا دیا ہے، جہاں سیزن چار کے آخری پلے آف مقام کے لیے تین ٹیمیں بدستور مقابلے میں ہیں۔ ڈربن سپر جائنٹس نے کنگزمیڈ میں پارل رائلز کو۵۸؍ رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ حاصل کیا اور ۱۹؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔تاہم دن کا سب سے بڑا ڈرامہ وانڈرز اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا، جہاں پریٹوریا کیپٹلز نے تاریخ ساز واپسی کرتے ہوئے جوبرگ سپر کنگز کو شکست دی۔ ایک موقع پر ۷؍رنز پر ۵؍ وکٹ گرنے کے بعد، ڈیوالڈ بریوس اور شیرفین ردرفورڈ نے چھٹی وکٹ کے لیے ۱۰۳؍رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ ردرفورڈ نے ناٹ آؤٹ ۷۴؍ رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ بریوس نے ۵۳؍ رنز بنائے۔بعد ازاں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کیپٹلز نے ۱۴۳؍ رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور جوبرگ سپر کنگز کو۸؍ وکٹ پر ۱۲۲؍رن تک محدود کر دیا۔ لِزاد ولیمز اور کپتان کیشو مہاراج نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ اس فتح کے ساتھ پریٹوریا کیپٹلز ۲۴؍پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ٹیموں میں شامل ہو گئی، جبکہ ڈربن سپر جائنٹس اور ایم آئی کیپ ٹاؤن بھی اب تک پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہیں۔