آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ انل کمبلے اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیولیرس نے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما کی کارکردگی اور ان کے کھیل کے انداز پر تفصیلی گفتگو کی۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 3:22 PM IST | New Delhi
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ انل کمبلے اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیولیرس نے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما کی کارکردگی اور ان کے کھیل کے انداز پر تفصیلی گفتگو کی۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے آغاز سے قبل ہندوستانی کرکٹ کے لیجنڈ انل کمبلے اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈیولیرس نے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما کی کارکردگی اور ان کے کھیل کے انداز پر تفصیلی گفتگو کی ۔ پروگرام’ آئی پی ایل ٹوڈے لائیو‘ میں بات چیت کرتے ہوئے دونوں ماہرین نے ابھیشیک کی جارحانہ بیٹنگ اور اس میں تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھئے: لیجنڈس کے درمیا ن پہچان ملنا بے حد خاص: شبھمن گل
انل کمبلے نے ابھیشیک شرما کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ سابق ہندوستانی اوپنر وریندر سہواگ سے کیا۔ انہوں نے کہا’’میں انہیں سہواگ جیسے کھلاڑی سے جوڑتا ہوں جو ہر گیند پر ہٹ لگانے کی کوشش کرتے تھے۔سہواگ نے وقت کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانے کا فن سیکھ لیا تھا اور ابھیشیک کو بھی اب یہی پختگی دکھانی ہوگی۔ انہیں یہ سوچنا ہوگا کہ ۲۰۰؍کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بناتے ہوئے وہ ٹیم کے لئے کس طرح زیادہ دیر تک کریز پر ٹک سکتے ہیں۔‘‘ کمبلے نے مزید کہا کہ ابھیشیک میں ایک عظیم کھلاڑی بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں، لیکن انہیں آف اسپنرز کے خلاف اپنی کمزوری پر قابو پانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’اولمپک میڈل جیتنا ہرکھلاڑی کا خواب ہوتا ہے‘‘
اے بی ڈیولیرس نے ابھیشیک کی عمر اور ذمہ داری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اب ۲۰؍ کے نہیں بلکہ ۲۵؍سال کے ہو چکے ہیں، یہ وہ مرحلہ ہے جہاں انہیں زیادہ ذمہ داری لینا ہوگی۔ میڈیا کا دباؤ ہوگا اور لوگ ان سے مزید تسلسل کا مطالبہ کریں گے۔ ڈیولیرس نے ابھیشیک کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف بولرز کو سمجھیں اور جس بولر سے خطرہ محسوس ہو، وہاں تھوڑا صبر دکھا کر دوسرے اینڈ پر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ۲۰۲۵ءمیں ابھیشیک کا ۲۰۰؍کا اسٹرائیک ر یٹ شاندار تھا۔