امندا انسیمووا نے اتوار کو خواتین کے سنگلز فائنل میں ابھرتی ہوئی چیک جمہوریہ کی اسٹار لنڈا نوسکووا کو ۰۔۶، ۶۔۲، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اپنا پہلا چائنا اوپن خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: October 05, 2025, 10:09 PM IST | Beijing
امندا انسیمووا نے اتوار کو خواتین کے سنگلز فائنل میں ابھرتی ہوئی چیک جمہوریہ کی اسٹار لنڈا نوسکووا کو ۰۔۶، ۶۔۲، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اپنا پہلا چائنا اوپن خطاب جیت لیا۔
امندا انسیمووا نے اتوار کو خواتین کے سنگلز فائنل میں ابھرتی ہوئی چیک جمہوریہ کی اسٹار لنڈا نوسکووا کو ۰۔۶، ۶۔۲، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اپنا پہلا چائنا اوپن خطاب جیت لیا۔
“OMG Love you Beijing” 💜
— China Open (@ChinaOpen) October 5, 2025
A message from your #2025ChinaOpen women’s singles champion. 🏆 pic.twitter.com/Bp7tg0yhL9
دوسری سیڈ اور ہم وطن کوکو گوف کو سیمی فائنل میں۱۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دینے کے ایک دن بعد ۲۴؍ سالہ تیسری سیڈ یافتہ نے اپنی رفتار برقرار رکھی، بغیر کوئی گیم ہارے پہلا سیٹ جیت لیا۔ بیس سالہ نوسکووا نے دوسرے سیٹ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے اپنی رفتار دوبارہ حاصل کیا اور میچ ایک ایک سیٹ سے برابر کر دیا تاہم انیسیمووا نے فیصلہ کن سیٹ کے اوائل میں بریک کرلیا اور۲۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنٹرول برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیئے:ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کو شکست دے کر تیسری بار ایرانی ٹرافی جیت لی
میچ کے بعد انیسیمووا نے کہاکہ یہ ہفتہ ناقابل یقین رہا ہے۔ لنڈا بہت چھوٹی ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں مزید فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ میں تمام شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہر کھلاڑی اس حمایت کو محسوس کر سکتا ہے۔ میں نے یہاں بہترین وقت گزارا۔
سبالینکا اور سواتیک ووہان اوپن ڈرا میں سرفہرست
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا اور عالمی نمبر دو ایگا سواتیک کو سنیچر کو ڈبلیو ٹی ایے ۲۰۲۵ء ووہان اوپن کے سنگلز ڈرا کے مخالف حصوں میں رکھا گیا۔ چین کے فعال کھلاڑی ہوم ٹرف پر اپنی پہچان بنانے کے لیے کوشاں ہوں گے۔ مین ڈرا میں چین کی براہ راست نمائندگی ژو لن، وانگ ژینیو، یوآن یو اور تجربہ کار ژانگ شوئی کریں گے۔ مقامی فیورٹ زینگ کن وین چوٹ سے ٹھیک ہونے کے لیے جمعہ کو نام واپس لے لیا۔ ان کی غیر موجودگی کے باوجود، ووہان اوپن اب بھی ستاروں سے جڑی لائن اپ پر فخر کرتا ہے۔ آرینا سبالینکا،ایگا سواتیک اور کو کو گف ایک ہزار رینکنگ پوائنٹس اور۶۵ء۳؍ ملین امریکی ڈالر کی کل انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریں گے۔