Inquilab Logo Happiest Places to Work

انجم چوپڑہ ملک کی مایہ ناز کرکٹ کھلاڑی رہی ہیں

Updated: May 21, 2025, 11:31 AM IST | Agency | New Delhi

اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو خاتون کھلاڑیوں نےہمیشہ اس کھیل میں اپنی بہترین پرفارمینس پیش کی ہیں۔ ’کرکٹ کی ملکہ‘کی اصطلاح ایک ایسا لقب ہےجو گزشتہ برسوں بہت سی خواتین کرکٹرز کو دیا جاتارہا ہے، لیکن سب سے مشہور کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹر بیلنڈاکلارک ہیں انہیں اب تک کی عظیم ترین خواتین کرکٹرزمیں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Famous cricketer Anjum Chopra. Photo: INN
مشہور کرکٹر انجم چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو خاتون کھلاڑیوں نےہمیشہ اس کھیل میں اپنی بہترین پرفارمینس پیش کی ہیں۔ ’کرکٹ کی ملکہ‘کی اصطلاح ایک ایسا لقب ہےجو گزشتہ برسوں بہت سی خواتین کرکٹرز کو دیا جاتارہا ہے، لیکن سب سے مشہور کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹر بیلنڈاکلارک ہیں انہیں اب تک کی عظیم ترین خواتین کرکٹرزمیں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہندستان بھی اپنے بہترین کھلاڑیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ایک مشہور نام انجم چوپڑا کا ہے، جوہمیشہ سے ہی ملک کی سرفہرست خاتون کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ انجم چوپڑا نے اپنی زندگی کا آغاز ایک سازگار ماحول سے کیا۔ انجم چوپڑا ایک منظم شخصیت کی مالک ہیں ، جس کی جھلک ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔ انجم چوپڑاایک مضبوط بلے باز کے طور پرجانی جاتی ہیں۔ انجم جہاں ایک بہترین بلےبازتھیں وہیں گیند بازی میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ انجم کی بلے بازی میں پرفیکٹ ٹائمنگ ہواکرتی تھی۔ آف اور سائیڈپریکساں طور پر آرام دہ اور پرسکون انداز میں گیندبازوں کا جواب دیاکرتی تھیں۔ چوپڑا عام طور پر ٹاپ آرڈر میں کہیں بھی بیٹنگ کر نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 
  انجم چوپڑاکی پیدائش ۲۰؍مئی ۱۹۷۷ءکو ہوئی۔ انجم چوپڑا نے تقریباً ۹؍برس کی عمر میں کرکٹ کھیلناشروع کردیا تھا۔ اسکول کالج کے میدانوں سے انہوں نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم تک کا شاندارسفرطےکیا۔ انہیں بچپن میں کرکٹ تعلیم سے زیادہ آسان لگتا تھا۔ انہیں کھیل کا میدان گھر جیسا محسوس ہوتاتھا۔ اس کے علاوہ وہ چھوٹی عمر میں دیگرکئی کھیلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ اسکول اور کالج کےدوران، انجم نے ایتھلیٹکس، باسکٹ بال اور تیراکی جیسے کھیلوں میں حصہ لیا اور وہ دہلی اسٹیٹ باسکٹ بال ٹیم کا رکن بھی رہیں۔ جب انجم نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو لڑکوں کی طرح لڑکیاں میدان میں نہیں جاتی تھیں۔ انہیں ہمیشہ گھرمیں کھیلنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔ وہ پہلے انٹر کالج ٹیم میں کھیلیں اور بعد میں دہلی انڈر۱۵؍ٹیم کے لیے بھی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے ۱۹۹۵ء میں نیوزی لینڈکی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف ۱۷؍سال کی عمر میں آغازکیا۔ انجم کا گھرانہ بھی کھیلوں سے تعلق رکھتا ہےیا یوں کہئے کہ ان کا گھر کھلاڑیوں کا میدان تھا۔ ماں کار ریلی چیمپئن تھیں تو والد بہترین گولفر، چچا کامن ویلتھ گیمز کے کھلاڑی رہے۔ 
  انجم نے۶؍ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ون ڈے میچ میں ایک ہزار رن بنائے۔ انہیں پدم شری اور ارجن ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ یہ انجم چوپڑاکی کامیابیاں اور اعزازات ہیں ، کہ وہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی رکن، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہیں ۔ کرکٹ کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے والی انجم کو حکومت ہندنے۲۰۰۷ء میں ’ارجن ایوارڈ‘دیا۔ اس کےعلاوہ انہیں ۲۰۱۴ء میں ’پدم شری‘سےبھی نوازا گیا۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ’ایئر انڈیا‘ ٹیم کیلئے بھی کھیلیں۔ وہ ۲۰۰۰ء، ۲۰۰۵ء، ۲۰۰۹ءمیں ۳؍ سال تک آئی سی سی پلیئر آف دی میچ رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK