Inquilab Logo

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈکی خاتون کرکٹ ٹیم کا اعلان

Updated: December 01, 2023, 11:17 AM IST | Agency | Wellington

مہمان ٹیم کے خلاف ۳؍ٹی۔۲۰؍اور ۳؍یکروزہ گھریلو سیریز کیلئے صوفی ڈیوائن کو کیوی کرکٹ ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا۔

New Zealand cricket team star players Sophie Dwayne and Amelie Kerr. Photo: INN
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی صوفی ڈوائن اور امیلی کیر۔ تصویر : آئی این این

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف اگلے ماہ گھریلو میدان پر ہونے والی سیریز کیلئے خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیریز میں ۳؍ ٹی۔۲۰؍اور اس کے بعد۳؍یک روزہ میچ کھیلے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ یہ سیریز بنگلہ دیش میں اگلے سال ہونے والے آئی سی سی وویمنز ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ سے قبل تجربہ فراہم کریں گی۔ کپتان صوفی ڈیوائن ایک بار پھر پوری سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتان ہوں گی۔
 تاہم آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق ا میلی کیر ۳؍ دسمبر کو ڈونیڈن میں سیریز کے افتتاحی میچ نہیں کھیل پائیں گی کیونکہ وہ آسٹریلیا کی گھریلو ڈبلیو بی بی ایل مقابلے کے فائنل میں حصہ لیں گی۔ نیوزی لینڈ کے کوچ بین ساویر کو امید ہے کہ یہ سیریز آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ان کی ٹیم کے لئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک اچھا موقع ہوگا۔
ساویر نے کہا’’ہم دوطرفہ سیریز میں حالیہ اچھی فارم کی بنیاد پر ٹیم چاہتے ہیں لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اگلے سال بنگلہ دیش میں ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ کومد نظررکھتے ہوئے کمبی نیشن تیار کرنا جاری رکھنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یک روزہ نقطۂ نظر کے ساتھ ہی ساتھ اپنے گیم پلان کو تیار کرنا انتہائی اہم ہے کہ ہم جتنا ممکن ہو ورلڈ چمپئن شپ پوائنٹس حاصل کریں ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہےاور ہم ان کے اسپن اٹیک کے معیار سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ساویر نے کہا کہ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلنے کے بعد ہم پاکستان سے ٹکرانے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مضبوط اسپن اٹیک اور خطرناک ٹاپ آرڈر ہے جو کسی بھی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK