Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی کا ایک اور عالمی ریکارڈ: انٹر میامی کی ٹورنٹو ایف سی کے خلاف شاندار فتح

Updated: May 10, 2026, 9:08 PM IST | Miami

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے۔ کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے جانےو الے ایم ایل ایس کے اہم مقابلے میں میسی نے ایک گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو گول کرنے میں مدد (Assists) بھی فراہم کی۔

Lionel Messi.Photo:X
لیونل میسی۔ تصویر:ایکس

فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے۔ کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے جانےو الے ایم ایل ایس کے اہم مقابلے میں میسی نے ایک گول اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ دو گول کرنے میں مدد (Assists) بھی فراہم کی، جس کی بدولت انٹر میامی نے میزبان ٹیم کو ۲۔۴؍ سے پچھاڑ دیا۔ 
 میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹائن کے روڈریگو ڈی پال نے شاندار والی گول کر کے میامی کو برتری دلائی۔ سواریز اور میسی کی کیمسٹری، ۵۶؍ویں منٹ میں میسی کے بہترین پاس پر لوئس سواریز نے دوسرا گول کر کے برتری مستحکم کی۔ ۷۵؍ویں منٹ میں میسی نے خود گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور۰۔۴؍گول  کر دیا۔  ٹورنٹو کے ایمیلیو ارسٹیزابال نے آخری لمحات میں دو گول کر کے مقابلہ دلچسپ بنایا، لیکن وہ میامی کی جیت کو نہ روک سکے۔ 

 


اس میچ کے دوران ۳۸؍ سالہ لیونل میسی نے ایم ایل ایس کی تاریخ کا ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تیز ترین ۱۰۰؍ گول کنٹری بیوشنز: میسی نے محض ۶۴؍ میچوں میں ۱۰۰؍ گولز میں اپنا حصہ (۵۹؍گول اور ۴۱؍ اسسٹس) ڈال کر سباسٹین جیووینکو کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہ سنگ میل ۹۵؍ میچوں میں عبور کیا تھا۔ یہ کارکردگی میامی کے لیے تو اہم ہے ہی، لیکن ارجنٹائن کے مداحوں کے لیے بھی بڑی خوشخبری ہےکیونکہ لیونل میسی ایک ماہ بعد شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی ٹیم کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فتح کے ساتھ ہی انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں ٹاپ پوزیشن پر موجود `ناش ول  سے محض ایک پوائنٹ کے فاصلے پر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ونیش پھوگاٹ کا ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی نوٹس کے باوجود لڑائی جاری رکھنے کا اعلان


پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی کی برینٹ فورڈ پر فتح 
مانچسٹر سٹی نے برینٹ فورڈ کو۰۔۳؍گول  سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔ اس فتح کے بعد پیپ گارڈیولا کی ٹیم ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود آرسنل سے محض ۲؍ پوائنٹس پیچھے رہ گئی ہے۔اتحاد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں برینٹ فورڈ نے تقریباً ایک گھنٹے تک سٹی کے حملوں کو روکے رکھا، لیکن آخر کار سٹی کی جارحیت رنگ لائی۔۶۰؍ویں منٹ میں جیرمی ڈوکو نے ایک شاندار کرلر  شاٹ کے ذریعے ڈیڈ لاک ختم کیا اور گیند کو ٹاپ کارنر میں پہنچا دیا۔ یہ ان کے پچھلے تین میچوں میں چوتھا گول ہے۔

یہ بھی پڑھئے:صرف والد ہی نہیں، وجے تھلاپتی کی کامیابی میں ان کی والدہ کا بھی اہم رول


 ۷۵؍ویں منٹ میں اسٹار اسٹرائیکر ارنگ ہالینڈ نے سیزن کا اپنا ۲۶؍واں گول اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔ انجری ٹائم (اسٹاپج ٹائم) میں عمر مرموش نے تیسرا گول کر کے سٹی کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ مانچسٹر سٹی کی اس جیت نے آرسنل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جسے آج ویسٹ ہیم کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ اگر آرسنل اپنے بقیہ تمام میچ جیت لیتی ہے تو وہ ۲۲؍ سال بعد چیمپئن بن جائے گی، تاہم سٹی کے پاس ایک میچ اضافی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK