ہندوستان کی خواتین کی ریکرو تیر اندازی ٹیم نےاپنی مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میزبان چین کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
EPAPER
Updated: May 10, 2026, 8:08 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی خواتین کی ریکرو تیر اندازی ٹیم نےاپنی مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میزبان چین کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ہندوستان کی خواتین کی ریکرو تیر اندازی ٹیم نے اتوار کے روز اپنی مہارت اور اعصاب پر قابو پاتے ہوئے میزبان چین کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تیر اندازی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ دپیکا کماری، انکیتا بھگت اور کمکم موہود پر مشتمل ہندوستان تثلیث (ٹیم) نے فائنل میں اپنی حریف چینی ٹیم کے خلاف غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چار سیٹوں کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ۴۔۴؍ سے برابر تھیں۔ فیصلہ کن مرحلے میں ہندوستان نے ۲۶؍ کے مقابلے ۲۸؍ پوائنٹس حاصل کیے۔ انکیتا بھگت۹؍ کا اسکور کر کے شروعات کی، جس کے بعد کمکم نے بہترین ۱۰؍ کا نشانہ لگایا۔ آخر میں تجربہ کار دپیکا کماری نے ۹؍ کاا سکور کر کے ہندوستان کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔
یہ بھی پڑھئے : ونیش پھوگاٹ کا ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی نوٹس کے باوجود لڑائی جاری رکھنے کا اعلان
ہندوستانی ٹیم نے فائنل تک پہنچنے کے لیے سیمی فائنل میں ۱۰؍ بار کی اولمپک چیمپئن اور ٹاپ سیڈ جنوبی کوریا کو ۱۔۵؍سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے مجموعی طور پر دو تمغے حاصل کیے۔خواتین ٹیم (ریکرو) گولڈ میڈل اورساہل جادھو (کمپاؤنڈ انفرادی) کانسہ کا تمغہ شامل ہے۔
🥇 Gold Medal for India! 🇮🇳🏹
— ARCHERY ASSOCIATION OF INDIA (@india_archery) May 10, 2026
India’s Recurve Women’s Team wins World Cup Gold for the first time since 2021🎯
Ankita Bhakat, Deepika Kumari & Kumkum Anil Mohod clinched Gold after a 5(28)–4(26) win over PR China at the #Shanghai2026 Archery World Cup Stage 2 🇮🇳#IndianArchery pic.twitter.com/HteCrug8vN
یہ تمغہ دپیکا کماری کے کیریئر کا۳۹؍واں ورلڈ کپ میڈل ہے، جبکہ انکیتا بھکت کا آٹھواں اور نوجوان کھلاڑی کمکم موہود کا پہلا بین الاقوامی میڈل ہے۔انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کی سمرنجیت کور کانسہ کے تمغے کی دوڑ میں جنوبی کوریا کی جانگ منہی سے ۴۔۶؍ سے ہار کر چوتھے نمبر پر رہیں۔ اس سے قبل وہ سیمی فائنل میں بھی عالمی چیمپئن کانگ چایونگ سے شکست کھا گئی تھیں۔ انفرادی زمرے میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں انکیتا بھکت، کمکم موہود اور دپیکا کماری نے بھی جدوجہد کی لیکن ناک آؤٹ راؤنڈز میں ہار کر باہر ہو گئیں۔