• Wed, 16 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نورٹجے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے سے باہر

Updated: September 12, 2023, 11:38 AM IST | Agency | Johannesburg

جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے جب اس کے اسٹار فاسٹ بولر اینرک نورٹجے کمر کی چوٹ کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

Anrich Nortje. Photo. INN
اینرک نورٹجے۔ تصویر:آئی این این

جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے جب اس کے اسٹار فاسٹ بولر اینرک نورٹجے کمر کی چوٹ کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ نارٹجے کو جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پروٹیز کی۱۲۳؍ رن کی شکست کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد ہوا اور وہ ۵؍اوورس کرنے کے بعد میدان چھوڑ دیا۔ بعد میں وہ جنوبی افریقہ کے لیے بیٹنگ کے لیے واپس آئے لیکن انہیں مزید طبی معائنے کی ضرورت ہوگی۔
 آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق نورٹجے کا پیر کو جوہانسبرگ میں اسکین کروایا جائے گا تاکہ بیماری کی شدت کا پتہ لگایا جا سکے۔چوٹ کی وجہ سے۱۲؍ستمبرکو تیسرے ون ڈے میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی نظر اسکین کے نتائج پر ہوگی کیونکہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ شروع ہونے میں ایک مہینے سے بھی کم کا وقت بچا ہے اور ٹورنامنٹ میں پرو ٹیز کا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف ۷؍اکتوبر کو دہلی میں ہوگا۔ 
 جنوبی افریقہ آسٹریلیا کے خلاف ۵؍ میچوں کی ون ڈے سیریزمیں ۰۔۲؍سے پیچھے چل رہی ہے اور سیریزکو برقرار رکھنے کے لئے اسے اگلا میچ جیتنا ہوگا۔ اس وقت جنوبی افریقہ کی ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی ہے اور اسے آسٹریلیا سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت کرنی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK